نیرنگ میں زیادہ تر تحریریں انگریزی ادب کے کلاسیکی ناولوں اور عصر حاضر کی معروف ایپ ریڈ اٹ کے نو سلیپ سیکشن کی پیرانارمل کہانیوں کے اردو تراجم پر مشتمل ہیں جب کہ یہاں مشہور و معروف انگریزی مصنفین کے بے شمار مختصر اور طویل انگریزی ناولوں کو با محاورہ اردو میں بھی پیش کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے یہ ویب سائٹ اور ایپ بنیادی طور دنیا بھر سے پراسرار ترین خبروں ، دل دہلا دینے والے ہول ناک ناولوں، افسانوں اور کہانیوں کا کبھی نہ ختم ہونے والا ایک گل دستہ ہے جس کا معیار قارئین کو اردو تاریخ کے شاہ کار رسالوں کی طرح محسوس ہو گا۔

قارئین نیرنگ میں آپس کی بات اور گلدستہ سیکشن کے علاوہ اہم ترین خبروں، انوکھی باتوں، دل چسپ و عجیب منفرد واقعات کے علاوہ فن و ثقافت، تعلیم و تربیت اور کھیل سے متعلق تحریروں سے بھی حظ اٹھا سکیں گے۔

نیرنگ کے جواہر ادب کارنر میں اردو تاریخ کی مایہ ناز شاعری، نثر اور طنز و مزاح کے ساتھ عصر حاضر میں لوگوں کی نظروں سے اوجھل نوجوان مگر بے مثال شعرا کی تحریروں اور دنیا بھر سے مشاعروں کی تقریبات کو بڑے پیمانے پر آڈیو/ویڈیو فارمیٹ میں پیش کیا جائے گا۔

یہاں پیش کی جانے والی سائنس و ٹیکنالوجی، دنیائے طب، مفید ایجادات، خلائے بسیط، سائنس فکشن، نا قابل یقین اور پیرانارمل عوامل سے جڑی تحریں بھی اپنی نوعیت میں آپ ہیں جب کہ اردو انگریزی قاموس کا لنک بھی ساتھ ہی دیا جا رہا ہے۔

نیرنگ اپنی نوعیت میں منفرد ویب سائٹ اور ایپ ہے جو مسلسل اپ ڈیٹ ہوتی رہے گی۔

اگر چہ نیرنگ ویب سائٹ اور ایپ کی وجود پذیری اشتہارات ہی کی رہینِ مِنّت ہے مگر یہاں اس بات کا خاص خیال رکھا گیا ہے کہ اشتہارات قارئین کے لیے پریشان کن اور خلل انگیز ثابت نہ ہونے پائیں۔

نیرنگ کو پاکستان کے با صلاحیت صحافیوں اور اپنے پیشے میں یدِ طولیٰ رکھنے والے افراد کی تجربہ کار ٹیم کی خدمات حاصل ہیں اور اس کاوش کا مقصد اُن لوگوں کو انگریزی کی بہترین اور پراسرار ترین تحریروں سے روشناس کرانا ہے جن سے وہ محض زبان کی دشواری کے باعث لطف اندوز نہیں ہو پاتے جن میں ایڈگر ایلن پو؛ ایچ پی لو کرافٹ؛ اسٹیفن کنگ؛ برام اسٹوکر؛ اگاتھا کرسٹی؛ شرلاک ہومز؛ کلائیو بارکر؛ رے براڈ بیری؛ میری شیلے؛ شرلے جیکسن؛ پیٹر اسٹراب؛ ڈین کونٹز؛ رابرٹ لوئیس اسٹیونسن؛ ایم آر جیمز؛ رامسے کیمپ بیل؛ جیمز ہربرٹ؛ این رائس؛ رابرٹ ای ہاورڈ؛ کلارک ایشٹن اسمتھ؛ ایچ جی ویلز؛ گراہم ماسٹرٹن؛ ہنری جیمز؛ آرتھر کانن ڈائل اور آسکر وائلڈ کی تصنیفات سرِفہرست ہیں جب کہ اسی نوعیت کے بے شمار دوسرے قلم نگاروں کے جواہر پارے – نیز معروف ترین پراسرار ناولوں کے ترجمے قسط وار شکل میں بھی پیش کیے جائیں گے۔

علاوہ ازیں نیرنگ انگریزی سے اردو اور اردو سے انگریزی با محاورہ اعلیٰ ترین تراجم کی ثابت شدہ پروفیشنل خدمات بھی فراہم کر رہا ہے۔ اس سلسلے میں دل چپسی رکھنے والے یہاں کلک کریں۔

ترجمہ نگاری کے ساتھ نیرنگ ابتدائی طور پر ایم اے انگلش کے خواہش مند طلبہ و طالبات کے لیے ملکی تاریخ میں پہلی بار لائیو آڈیو ویژل کلاسز کا سلسلہ بھی شروع کر رہا ہے جہاں اعلیٰ ترین لیکچرز میں معیاری تراجم کے ساتھ مشق تحریر کے لیے دنیا بھر سے متصدقہ مگر منفرد ترین مواد فراہم کیا جائے گا۔ ایم اے انگلش میں مہارت کے حصول کے خواہش مند یہاں کلک کریں۔

چوں کہ نیرنگ بہر طور ایک انسانی کاوش ہی ہے جس میں غلطیوں کا امکان ہمیشہ موجود رہے گا چناں چہ قارئین سے گزارش ہے کہ وہ اپنا قیمتی وقت نکال کر نہ صرف غلطیوں کی نشان دہی کریں بلکہ نیرنگ کو بہتر سے بہتر تر بنانے کے لیے درج ذیل تبصرہ سیکشن میں اپنے مشوروں سے بھی نوازتے رہیں۔

نیرنگ ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کا شکریہ