Another Wave of Pandemic Hits China Read in Urdu

چین میں نئے وائرس کی پُراسرار لہر، جیلن شہر پھر بند

چین میں نئے مہلک ترین کرونا وائرس کی ایک اور لہر پھیل رہی ہے اور اطلاعات کے مطابق کمیونسٹ حکومت نے ملک کے شمال مشرقی شہر جیلن کو مکمل طور پر بند کر دیا ہے۔


Another Wave of Pandemic Hits China Read in Urdu


ریڈیو وائس آف امریکا نے خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ کے حوالے سے بتایا ہے کہ جیلن شہر میں مقامی سطح پر کرونا وائرس کے پھیلنے کے بعد شہر کی تما تر سرحدیں بند کر دی گئی ہیں جب کہ ٹرانسپورٹ کو مکمل طور پر معطل کردیا گیا ہے کیوں کہ چالیس لاکھ سے زائد آبادی والے اس شہر کو کرونا وائرس کے دوبارہ پھیلاؤ کا ممکنہ مرکز قرار دیا جا رہا ہے۔

اے ایف پی کے مطابق جیلن میں بدھ کو چھ لانڈری ورکرز میں کرونا وائرس کے کیس سامنے آئے ہیں جس کے بعد اس لانڈری کے کرونا سے متاثرہ مزدوروں کی تعداد 21 ہو گئی ہے۔

خطرناک ترین صورت حال کے پیش نظر مقامی حکومت نے شہر کے تمام سنیما، اِن ڈور جم، انٹرنیٹ کیفے اور تفریح کے تمام ذرائع کو فوری طور پر بند کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں جب کہ تمام میڈیکل اسٹور مالکان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بخار اور اینٹی وائرل ادویات کی فروخت کے اعداد وشمار فراہم کریں۔


Click Here Too


دوسری طرف جیلن کے شہریوں کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ اگر وہ شہر سے باہر جانا چاہتے ہیں تو اُنہیں گزشتہ 48 گھنٹے کے دوران کرائے گئے کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ جمع کرانا ہو گی جس کا منفی ہونا ضروری ہے۔