Bank Documents Translation Sample - English Urdu

بینک دستاویزات کے ترجمے کا نمونہ اول – مختصر


باب اول


بینک کی قانونی حیثیت کی تشکیل، قیام اور حصص (کرنسی) کا اجراء

بینک کا قیام اور قانونی حیثیت کی تشکیل

  • اس ایکٹ کے نفاذ کے فوری بعد قانونِ ہٰذا کی شقوں کے تحت یکم جولائی 1948ء سے اسٹیٹ بینک یا بینک دولت پاکستان کے نام سے بینک کا قیام عمل میں لانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے جو ریزرو بینک آف انڈیا کی کرنسی کا انتظام اور مرکزی بینکاری امور سنبھالے گا۔

 

  • اسٹیٹ بینک یا بینک دولت پاکستان کے نام سے اس بینک کا تنظیمی ڈھانچہ کارپوریٹ طرز پر ہوگا جس کی نوعیت مستقل اور انفرادی سرکاری علامت ہوگی اور یہ ادارہ مذکورہ نام سے ہی قانون چارہ جوئی کرے گا یا اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جا سکے گی۔

حصص و سرمایہ


  • مرکزی بینک کا سرمایہ ایک کروڑ روپے ہو گا جو بلاشرکتِ غیرے وفاقی حکومت کی تحویل میں کلّی طورپر مختص و تفویض شدہ ہوگا جسے نہ ہی کہیں اور منتقل کیا جاسکے گا اور نہ ہی یہ کسی مالی بار کے طابع ہوگا۔

 

  •  سرمائے میں اضافے کے لیے بورڈ کی قرارداد اور وفاقی حکومت سے اس کی منظوری لازمی ہے تاہم کسی بھی صورت اس سرمائے میں کمی کی اجازت نہیں ہو گی۔

 

  • حصص کی برائے نام قدر، اجراء کی قیمت، نئے حصص کے اجراء و تفویض کے طریقۂ کار اور حصص داروں کے اندراج کا فیصلہ بورڈ کرے گا۔