Corona Exists & Will Keep On, WHO Warns
اہم ترین - جامِ جہاں نما - جولائی 29, 2020

کورونا ہر وقت ہمارے ساتھ ہے – ڈبلیو ایچ او کا انتباہ

عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او نے کہا ہے جرمنی جیسے ممالک میں کورونا کیسز میں دوبارہ اضافے کی وجہ احتیاطی نظم وضبط کو نظر انداز کرنا ہے۔

ڈی ڈبلیو سے بات کرتے ہوئے عالمی ادارے کی اہل کار مارگریٹ ہیرس نے کہا کہ کورونا کے چیلنج کو پہلی، دوسری یا تیسری لہر میں بیان کرنا گم راہ کن ہے کیوں کہ وائرس کہیں نہیں گیا بلکہ ہر وقت ہمارے ساتھ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں سمجھنا ہوگا کہ ہم ایک نئے دور سے گزر رہے ہیں جس میں ہمیں اپنے طور طریقے بدلنا ہوں گے۔