Covid-19: An Urdu Report on Coronavirus
اہم ترین - جامِ جہاں نما - اپریل 20, 2020

عالمی سطح پر متاثرین کی تعداد میں تیز ترین اضافہ

کرونا وائرس کی حالیہ وباء کی وجہ سے عالمی سطح پر متاثرین کی تعداد میں تشویش ناک حد تک تیز رفتاری سے اضافہ ہو رہا ہے اور اعداوشمار کے مطابق تاحال یہ ناقابل علاج مرض ایک لاکھ 65 ہزار کے قریب جانیں لے چکا ہے جب کہ کل متاثرین کی تعداد ڈھائی ملین کے قریب پہنچ چکی ہے۔

دوسری طرف جرمنی کے نشریاتی ادارے ڈی ڈبلیو کے مطابق عالمی سطح پر اس بیماری سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد محض سوا چھ لاکھ کے آس پاس ہے۔

خیال رہے کہ اس عالمی وباء سے سب سے زيادہ متاثر ہونے والا ملک امريکا ہے جہاں متاثرين لگ بھگ ساڑھے سات لاکھ ہيں اور چاليس ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہيں۔

اب تک دنيا کے 185 ممالک ميں کووڈ انيس کے کيسز سامنے آ چکے ہيں۔