Death Toll Rises to 23K in USA
اہم ترین - جامِ جہاں نما - اپریل 13, 2020

امریکا میں‌ ہلاکتوں کی تعداد خطرناک، 23 ہزار اموات

کورونا وائرس کی وجہ سے امریکا میں متاثرین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے جب کہ لوگ کیڑے مکوڑوں کی طرح مر رہے اور ایک امریکی نرس کا کہنا ہے جس کمرے میں جاؤ لاشیں ہی لاشیں بکھری پڑی ہیں۔

وائس آف جرمنی کے مطابق نئے حالیہ وباء کے سبب امریکا میں اموات کی تعداد بڑھ کر اب 23 ہزار کے قریب ہو گئی ہے۔

خیال رہے اس وائرس سے دنیا میں اس وقت سب سے زیادہ متاثر ملک امریکا ہے جہاں تاحال مریضوں کی تعداد 6 لاکھ سے زیادہ ہو چکی ہے۔

امریکا میں سب سے زیادہ اموات نیویارک میں ہوئی ہیں جن کی تعداد 10 ہزار سے زائد ہے۔

کورونا وائرس کے بارے میں اعدادوشمار مرتب کرنے والی جانز ہاپکنز یونیورسٹی کے مطابق امریکا میں اب تک تین ملین سے زائد افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔