Dream About a Door Lock Meaning in Urdu
خواب اور تعبیر - مئی 1, 2020

خواب میں تالا دین ودنیا میں کام یابی کی علامت ہے

خواب میں تالا دیکھنا عام طور پر ایک اچھی علامت ہے تاہم مختلف معاشروں میں ان خوابوں کی مختلف تعبیر کی جاتی ہے مگر زیادہ تر خوابوں میں تالا دیکھنا ایک بہت اچھی علامت ہی تصور کیا جاتا ہے۔


Dream About a Door Lock Meaning in Urdu


ذیل میں ہم چند اہم ترین علامات کا جائزہ لیتے ہیں:


مشرقی ماہرین کے مطابق خواب میں تالا دین اور دنیا کے کاموں میں کام یاب ہونے کی دلیل ہے۔


اگر کوئی دیکھے کہ تالا جلدی کھل گیا ہے تو یہ اس بات کی علامت ہے کہ اُس پر دنیا کی روزی کشادہ ہو گی اور ممکن ہے کہ وہ حج کرے گا۔


Dream About a Door Lock Meaning in Urdu


اور اگر کوئی دیکھے کہ تالا کھول نہیں سکا تو یہ علامت ہے کہ اُس کا کام دیر سے پورا ہوگا۔

اگر کوئی دیکھے کہ اس نے کسی جگہ پر مضبوط تالا لگایا ہے تو دلیل ہے کہ اپنا مال کسی نیک آدمی کے سپرد کرے گا۔

اور اگر دیکھے کہ اُس کا تالا کم زور اور ضعیف ہے تو یہ صاحبِ خواب کی کم زوری کی علامت ہے۔

عام طور پر خواب میں تالا ان باتوں کی طرف اشارہ کرتا ہے:

  • کام کا بننا
  • قوت پانا
  • دلیل وعلم کو حصول
  • دولت اور کاروبار میں فائدہ
  • نیک عورت
  • اپنے معاملات میں نیک شخص پر بھروسا کرنا

مغربی ماہرین کے مطابق تالا اس بات کی علامت ہے کہ آپ اپنے تحفظ کی وجہ سے پریشان ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

اگر آپ خواب میں تالا نہیں لگا پا رہے تو اس کا مطلب ہے کہ دوسرے لوگ آپ کی زندگی میں بے جا مداخلت کر رہے ہیں۔

خواب میں صرف تالے کا دیکھنا بتاتا ہے کہ آپ کسی پُراسرار علم کی جستجو میں ہیں اور اگر وہ علم آپ کو مل جائے تو آپ پر طاقت اور معاملہ فہمی کے راز کھل سکتے ہیں۔

خواب میں دانت ٹوٹنے کا مطلب کیا ہے؟

عیسائی کتابوں میں تالا اس بات کی علامت ہے کہ آپ کی زندگی میں کسی چیز پر مہر لگی ہے اور وہ اپنے وقت پر صرف خدا کی رضا سے ہی کھلے گی۔

تالے کا دیکھنا اس بات کا اشارہ بھی ہوسکتا ہے کہ آپ کے رکے ہوئے کاموں کی چابی کہیں اور یا کسی اور کے پاس ہے جو جلد یا بدیر آپ کو مل سکتی ہے۔

چناں چہ بار بار خواب میں تالے دیکھنے کا مطلب ہے کہ آپ کسی چیز کو پانے کے شدت سے خواہش مند ہیں مگر تاحال وہ آپ سے بہت دور ہے۔

خواب میں ٹوٹا ہوا تالا اچھی علامت نہیں اور اس بات کا اشارہ ہے کہ آپ خود کو غیر محفوظ محسوس کر رہے ہیں۔

عام طور پر جاب سے نکال دیے جانے والے لوگ اس قسم کے خواب زیادہ دیکھتے ہیں۔


تالے کی ایک انتہائی اہم مغربی تعبیر یہ ہے کہ آپ کسی خطرناک معاملے میں پھنستے جا رہے ہیں۔ چناں چہ یہ اس بات کا اشارہ ہے کہ احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہ جانے دیں۔


قیدی اگر دیکھے کہ تالا کھل گیا ہے تو بہت جلد رہائی پائے گا۔

سخت غم والم اور اداسی میں مبتلا شخص اگر خواب میں خود کو تالا کھولتے دیکھے تو اس کی تعبیر ہے کہ جلد ہی اس کے غم اور مصیبت کے دن ختم ہونے والے ہیں۔