Is Coronavirus A Weapon Made By China Read in Urdu - 2020

کورونا وبا کی وجہ سے زمین کے تھرتھراہٹ کم ہو گئی

حیرت انگیز طور پر کورونا وائرس سے پھیلنے والی وباء اگرچہ انسانوں کو بری طرح متاثر کر رہی ہے تو دوسری طرف ماحول اور ماحولیات پر اس کے زبردست مفید اور مثبت اثرات دیکھے جا رہے ہیں جس میں زمین کی تھرتھراہٹ میں کمی بھی ایک ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق چوں کہ دنیا بھر میں اربوں افراد کورونا وائرس کی وباء کی وجہ سے گھروں تک محدود ہیں یا ان کی نقل  حرکت کم ہے جس کی وجہ سے ہمارے سیارے زمین کے حرکت کرنے کے انداز پر بھی فرق پڑ رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق لاک ڈاؤن کی وجہ سے کام یا تفریح کی غرض سے ٹرینوں اور گاڑیوں کا سفر بہت کم رہ گیا ہے اور بہت سے بھاری کارخانے بھی بند ہیں اس لیے اتنے بڑے پیمانے پر انسانی سرگرمیوں میں کمی سے زمین کی سطح پر پیدا ہونے والا ارتعش بھی کم ہو گیا ہے تاہم ہماری زمین کے کل وزن چھ سو ارب کھرب ٹن کے پیش نظر یہ واقعی حیران کن بات ہے۔  بیلجیئم میں رائل آبزرویٹری کے سائنس دانوں نے اس بات کو سب سے پہلے محسوس کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ زمین کی تھرتہراہٹ کی فریکوئنسی 1-20 ہرٹز کے درمیان ہے اور ایسا سماجی پابندیاں لگنے کے بعد سے ہوا ہے۔ یاد رہے کے ایک سے 20 ہرٹز کی فریکوئنسی سے نکلنے والی آواز ایک بڑے گٹار یا موسیقی کے بڑے آلے سے زیادہ گہری ہوتی ہے۔ اس طرح کی تبدیلی دنیا میں دوسری جگہوں پر بھی مشاہدے میں آئی ہے۔ نیپال میں زلزلوں کے ماہرین نے بھی اس ارتعاش میں کمی کو محسوس کیا ہے۔ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں قائم پیرس انسٹی ٹیوٹ آف ارتھ فزکس کے ایک اہل کار کا کہنا ہے کہ پیرس میں یہ کم بڑی ڈرامائی ہے۔ امریکا میں کال ٹیک یونیورسٹی لاس اینجلس میں ماہرین نے اس کو ’شدید‘ قرار دیا ہے۔