Half Dozen New Coronaviruses Discovered In Myanmar

چمگاڈروں میں 6 نئی اقسام کے کرونا وائرس دریافت

میانمار میں سائنس دانوں نے چمگاڈروں میں چھ نئی اقسام کے کرونا وائرس دریافت کیے ہیں۔

 

مغربی ویب سائٹ کے مطابق ان وائرسز کا تعلق سارس اور سی او وی ٹو سے ہے، مگر یہ تمام چھ وائرس جنیاتی طور پر سارس، سی او وی ٹو، اور ایم ای آر ایس نامی امراض پھیلانے والے جرثوں سے مختلف ہیں۔

 

ماہرین کو ان نئے وائرسز کا اس وقت پتہ چلا جب وہ سرکاری فنڈز کے تحت میانمار کے جنگلات میں پائی جانے والی چمگاڈروں پر تحقیقات کر رہے تھے۔

 

اس مطالعے کا مقصد جانوروں سے انسانوں کو لگنے والے انفیکشنز کے خلاف ویکسین کی تیاری ہے۔

 

ماہرین نے اگرچہ دعویٰ کیا ہے کہ نئے وائرس انسانوں کے لیے نقصان دہ نہیں مگر حال ہی میں امریکا نے تجویز دی ہے کہ چمگاڈروں پر کیے جانے والے تمام قسم کے ٹیسٹ اور مطالعات فی الحال روک دیے جائیں۔

 

خیال رہے امریکا میں حالیہ کورونا وباء سے ہزاروں افراد کی ہلاکت ہوئی ہے اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ شمالی امریکا میں مرض انسانوں کو پالتو جانوروں سے لگا ہے جن میں کتے اور بلیاں سرفہرست ہیں۔