Imran Series Audio Books in Urdu by Ibn-e-Safi
ادب - شعروادب - مئی 26, 2020

عمران سیریز کے مدّاح جلد اسے سن بھی سکیں گے

پاکستان کے معروف ترین ناول نگار ابن صفی کے صاحبزادے احمد صفی نے اپنے والد کے چاہنے والوں کی مدد سے ان کی لکھی عمران سیریز کو صوتی تمثیل (ریڈیائی ڈرامے) میں ڈھالنے کا عمل شروع کردیا ہے۔


Imran Series Audio Books in Urdu by Ibn-e-Safi


جو ابن صفی کو نہیں جانتے انہیں بتادیں کہ جب ابن صفی کی عمران سیریز کا پہلا ناول ’خوفناک عمارت‘ انگریزی میں ترجمہ ہوا تو اس کے سرورق پر انگریزی کے سرّی ادب کی معروف مصنفه اگاتھا کرسٹی کا ابن صفی کے اعتراف میں یہ کمینٹ درج تھا:


’میں اردو زبان تو نہیں جانتی لیکن برصغیر میں چھپنے والے جاسوسی ناولوں کے بارے میں مجھے معلومات ہیں؛ وہاں صرف ایک ہی اورجنل مصنف ہیں یعنی ابن صفی‘۔


وائس آف جرمنی کے مطابق عمران سیریز کا پہلا ناول چار اقساط کی شکل میں اب ایک ایپ پر میسر ہے۔


Click Here Too


ابن صفی کا اصل نام اسرار احمد تھا اور وہ 1928ء میں غیرمنقسم ہندوستان کے صوبے یو پی کے شہر الہ آباد میں پیدا ہوئے۔

ابن صفی 1952ء میں پاکستان منتقل ہوئے تاہم انہوں نے جاسوسی ناول لکھنے کی ابتداء بھارت میں ہی کردی تھی اور ان کی ’جاسوسی دنیا‘ سیریز کے ناول آج بھی اتنے ہی مقبول ہیں۔

پاکستان منتقل ہونے کے بعد انہوں نے عمران سیریز کے نام سے ایک دوسری جاسوسی سیریز لکھنی شروع کی جس کے بعد ان کی شہرت اردو پڑھنے والوں میں ہر طرف پھیل گئی۔

ابن صفی کی عمران سیریز کو ریڈیائی ڈرامے کی شکل میں ڈھالنے کے بارے میں ان کے صاحبزادے احمد صفی نے بتایا کہ ان کے اپنے خاندان کے وہ افراد جو بیرون ملک منتقل ہو گئے تھے آج ان کے بچے اردو پڑھ نہیں سکتے البتہ بول اور سمجھ لیتے ہیں اس لیے ضرری تھا کہ نئی نسل تک ابن صفی کی تحاریر پہنچائی جائیں۔

خیال رہے ابن صفی کے ناول تو انٹرنیٹ پر پی ڈی ایف کی شکل میں طویل عرصے سے موجود ہیں اس احمد صفی کے سامنے سوال یہ تھا کہ آیا اسے ڈرامے کی شکل میں پیش کیا جائے یا سادہ انداز میں ایک آواز میں پورا ناول پڑھ دیا جائے۔

تاہم طویل سوچ بچار کے بعد فیصلہ ریڈیائی ڈرامے کے حق میں ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ بہتر ہے کیونکہ اس طرح ہر کردار کی علیحدہ آواز ہوگی اور سننے والا یکسانیت کا شکار نہیں ہو گا۔

احمد صفی نے مزید بتایا کہ ابن صفی کے ہر ناول کی چار اقساط ہیں اور ہر قسط کا دورانیہ پندرہ سے بیس منٹ کے درمیان ہے۔

اسی طرح ہر بارہ ناولوں پر مشتمل ایک سیزن ہوگا۔


Click Here Too


اس سلسلے میں عمران سیریز کا پہلا ناول ’خوفناک عمارت‘ اب مذکورہ ایپ پر موجود ہے جو مفت سنا جاسکتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ انہیں عمران سیریز پر فلم بنانے کا خیال بھی پیش کیا جاچکا ہے؛ تاہم ابھی اس بارے میں کوئی فیصلہ نہیں ہوا مگر اس بارے میں پیش رفت قرین از قیاس ہے۔


Imran Series Audio Books in Urdu by Ibn-e-Safi


’فی الوقت ابن صفی کی عمران سیریز پر ریڈیائی ڈرامہ بنایا جارہا ہے جسے زین مکھی پروڈیوس کررہے ہیں‘۔

اس سوال کے جواب میں کہ جاسوسی دنیا اور عمران سیریز میں سے کسی ایک کا انتخاب کیسے کیا گیا ان کا کہنا تھا کہ یہ کافی مشکل تھا لیکن اس سلسلے میں ان کی مدد خرم علی شفیق نے کی جو ابن صفی پر تین کتابیں لکھ چکے ہیں۔

احمد صفی کے مطابق ابن صفی کے ناولوں کی ڈرامائی تشکیل بھی خرم علی شفیق ہی نے کی ہے۔

اس بارے میں جب خرم علی شفیق سے پوچھا گیا کہ انہوں نے یہ کیسے کیا اور کس حد تک ابن صفی کا حقیقی انداز برقرار رکھا ہے تو ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ابن صفی کا ایک بھی جملہ تبدیل نہیں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘صرف کچھ جگہوں پر اضافہ کیا ہے تاکہ ربط برقرار رہے خاص کر جو ایکشن سین تھے وہاں اس کی ضرورت تھی یا پھر کہیں کہیں ایک سین سے دوسرے میں جاتے ہوئے کچھ سطریں صوتی ضرورت کے تحت بڑھائی گئی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ انہیں وہاں زیادہ دقت محسوس ہوئی جہاں صرف ایکشن سین ہی کے ذریعے کہانی آگے بڑھی تاہم جہاں جہاں مکالمے تھے وہاں زیادہ مشکل نہیں پیش آئی۔

زین مکھی نے اس سلسلے میں بتایا کہ اگر دیکھا جائے تو دنیا میں’آڈیو اسٹوریز‘ بہت تیزی سے مقبولیت حاصل کر رہی ہیں اور ان پر بہت زیادہ کام ہورہا ہے اس لیے وہ بھی اس پر کام کرنا چاہتے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ ابتدائی طور پر ان کا ارادہ تھا کہ ابن صفی کے ناول کو صوتی شکل میں ڈھال کر پاکستان بھر کے مختلف ریڈیو اسٹیشنز کے ذریعے نشر کیا جائے، تاہم اسی دوران کورونا وائرس کی وباء کے باعث لاک ڈاؤن ہوگیا اور اسے مؤخر کرنا پڑگیا مگر اسی دوران انہوں نے اس کی ایپ بنانے کا سوچا۔

زین مکھی نے کہا کہ اب تک وہ ابن صفی کی عمران سیریز کے پانچ ناولوں کو صوتی تمثیلی شکل دےچکے ہیں جن کے نام: ‘خوفناک عمارت‘، ‘چٹانوں میں فائر‘، ’پراسرار چیخیں‘، ‘ بھیانک آدمی ‘ اور ‘جہنم کی رقاصہ‘ہیں۔  

اس ایپ کا فائدہ یہ ہے کہ ہر سننے والا صرف ایک مرتبہ اپنی پسند کا ناول خرید کر اسے جتنی بار چاہے سن سکتا ہے۔

زین مکھی نے مزید بتایا کہ اس وقت مذکورہ ایپ صرف ویب ایپلیکیشن کے طور پر موجود ہے؛ تاہم جلد ہی یہ ایپل کے ایپ اسٹور اور گوگل پلے اسٹور اور مزید کئی پلیٹ فارمز سے بھی ڈاؤن لوڈ کی جاسکے گی۔

زین مکھی نے بتایا کہ مندرجہ بالا ناولوں کو صوتی شکل دینے کی ذمہ داری شمشاد علی خان نے اٹھائی جو خود بھی ایک صدا کار ہیں اور اس میں انسپکٹر فیاض کا کردار ادا کررہے ہیں۔

شمشاد علی خان نے بتایا کہ انہیں ریڈیو میں کام کرنے کا تجربہ ہے اس لیے حامی بھر لی اگر چہ ابتداء میں وہ صرف بطور صداکار شامل ہوئے تھے۔

شمشاد علی خان نے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ عمران سیریز کی ‘کاسٹنگ‘ ان کے مشورے سے کی گئی ہے اور علی عمران ، ایم ایس سی، پی ایچ ڈی کی آواز کے لیے ان کا انتخاب باسط فریاد ہیں جو کئی ٹی وی چینلز میں وائس اوور کا کام کر رہے ہیں۔

ڈی ڈبلیو سے بات کرتے ہوئے باسط فریاد نے کہا کہ وہ بچپن سے اپنے گھر میں ابن صفی کے ناول دیکھا کرتے تھے۔ اگرچہ انہوں نے ابن صفی کو خود پڑھنا بعد میں شروع کیا تھا۔

علی عمران کی آواز ادا کرنے پر ان کا کہنا تھا کہ انہیں صداکاری کا بہت تجربہ ہے اور وہ اس سے پہلے متعدد ٹی وی ڈراموں میں وائس اوور کرچکے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ انہوں نے اس کردار کو سمجھنے کی کوشش کی اور جب ایک بار سمجھ میں آگیا تو پھر کام کرنے میں مشکل درپیش نہیں آئی۔

یاد رہے کہ آج بھی ابنِ صفی کے تخلیق کردہ کرداروں پر بہت سے نام نہاد لکھاری طبع آزمائی کر رہے ہیں جس کی وجہ سے آج بھی ابن صفی کا نام زندہ ہے اور اس امر کے پیچھے ابن صفی کی وہ پربصیرت تخلیقی سوچ پنہاں ہے جس کے تحت انہوں نے اپنے بنیادوں کرداروں کو اپنے نام پیٹنٹ نہیں کرایا تھا۔