The Power of Full Engagement in Urdu

کتاب ’ارتکازِ کامل کی پُراسرار قوت‘ کا با محاورہ ترجمہ


 ڈاکٹر جم لوئیہر اور ٹونی شوارٹز کی مثبت تحرک انگیز بیسٹ سیلر کتاب ’دی پاور آف فل انگیجمینٹ‘  کا مایہ ناز اردو ترجمہ


لاکھوں کی تعداد میں فروخت ہونے والی اس مقبول ترین کتاب نے ان گنت افراد  کی زندگیوں کا رخ بدل کر رکھ دیا ہے۔

یہ کتاب سکھاتی ہے کہ ہم کس طرح اپنے آرام اور کام کے اوقات کے درمیان توازن اور ہم آہنگی پیدا کر کے نہ صرف دباؤ سے چھٹکارا پاسکتے ہیں بلکہ مستقل پیشہ ورانہ دباؤ میں گھرے رہنے کے باوجود اپنی کارکردگی کو انتہائی بلند سطح تک بھی لے جا سکتے ہیں۔

آج کا دور برقی دور ہے جہاں ہمیں سانس تک لینے کی مہلت نہیں مگر اس طرز زندگی اور پیشہ ورانہ دنیا کے کبھی ختم نہ ہونے والے دباؤ نے ہمیں اندر سے توڑ کر رکھ دیا ہے اور تمام تر آسائشوں کے باوجود دورجدید ہمیں اندر سے کسی گھن کی طرح چاٹ رہا ہے۔

آج نوبت یہاں تک پہنچ چکی ہے کہ ہم ٹائم ٹیبل بنا کر بھی اس مسئلے کا کوئی حل نہیں نکال سکتے۔

چناں چہ اس لاینحل معمے کو سامنے رکھتے ہوئے ڈاکٹر جم لوئیہر اور ٹونی شوارٹز نے اپنی اس کتاب میں جس نے فروخت کے ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں ثابت کیا ہے کہ آج کے دور میں بلند ترین کارکردگی، پرمسرت ومتوازن زندگی اور بہترین صحت کی کنجی وقت کے پیمانوں میں نہیں بلکہ حصول تحرک کے لیے ارتکاز کامل کی پُراسرار قوت میں پوشیدہ ہے۔

حصول تحرک کوئی افسانوی قوت نہیں بلکہ سائنسی طور پر ثابت شدہ حقیقت ہے جس کے درست استعمال کے ذریعے آپ اپنی گھریلو اور پیشہ ورانہ زندگی میں توازن لا کر اسی دنیا کو گویا اپنے لیے جنت بنا سکتے ہیں۔

اس کتاب میں نہایت تفصیل سے ان تمام سائنسی طریقوں اور ان پر عمل درآمد کے پروگرام کو بیان کیا گیا ہے۔

سب سے بڑھ کر یہ کتاب قاری کو ایک ایسی انوکھی راہ دکھاتی ہے جس پر چل کر وہ اپنی زندگی کے تمام پہلوؤں کو کام یابی سے متوازن بنا سکتا ہے خواہ یہ پہلو جسمانی ہوں یا جذباتی یا ذہنی ہوں یا روحانی۔

نیرنگ ایپ اور ویب سائٹ پر  اس کتاب کا مکمل ترجمہ بامحاورہ اردو میں قسط وار پیش کیا جا رہا ہے جس کے لیے متعلقہ افراد سے باقاعدہ اجازت لی گئی ہے۔

کتاب کے بارے میں معروف شخصیات کی مثبت و توصیفی آراء

’دی پاور آف فل انگیجمینٹ‘ بروقت آگاہی کا اشارہ ہے۔ آج کے دور میں جب ذرائع ابلاغ پر نام نہاد ’بڑے لوگوں‘ کی کہانیوں کو شکستہ اقدار کے ساتھ بڑھا چڑھا کر صبح و شام پیش کیا جا رہا ہے یہ کتاب آپ کو اعتماد کی دولت سے مالامال کر سکتی ہے کیوں کہ یہاں ایک ایسا واضح راستہ دکھایا گیا ہے جس پر قدم رکھ کر آپ مثبت توانائی اور اخلاقی قوت کی مدد سے باآسانی اپنے مسائل کو حل کر سکتے ہیں۔

Dan Brestle, president, Estée Lauder Companies

’دی پاور آف فل انگیجمینٹ‘ میں بیان کردہ اصول میرے لیے ایک بڑے ادارے کا سربراہ ہونے کی حیثیت سے بہت اہم ہیں۔ (کیوں کہ) ایک کاروباری ادارے میں ہمیں نام ور کھلاڑیوں (ایتھلیٹس) کی طرح مصروف اور دشوار ترین وقت میں بہترین کارکردگی دکھانے کے بعد دوبارہ اسی بلند تر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لیے آرام کرنے اور ایک بار پھر اپنی ٹیم کے ساتھ آملنے کا سنہری ہنر لازمی آنا چاہیے۔

Scott Miller, president and CEO, Hyatt Corporation

’آج کی مسابقتی دنیا میں ہم کوئی بھی موقع ہاتھ سے گنوانا نہیں چاہتے۔ ارتکاز کامل کی پراسرار قوت، ایک ایسی کتاب ہے جس میں بیان کردہ اصولوں کے تحت ہم اپنی زندگی کے نہایت مخصوص معمولات کا تعین کر کے عین اپنی خواہش کے تحت نتائج حاصل کر سکتے ہیں۔ شروع میں میری ٹیم کے لوگ اس کتاب کے بارے میں شکوک و شبہات کا شکار تھے اور انہیں یہ کتاب عقل و شعور کے خلاف محسوس ہوتی تھی مگر اس کتاب میں درج پروگرام نے نہ صرف ہماری مشترکہ پیشہ ورانہ کارکردگی پر نہایت مثبت اثر ڈالا بلکہ ہمیں کام اور کام کے بعد اپنی ترجیحات کو درست ترین روپ دینا بھی سکھایا۔‘

Peter Scaturro, CEO, The Citigroup Private Bank

’ارتکاز کامل کی پراسرار قوت، ان انتہائی سادہ اصولوں پر مبنی ہے جن کی آئن اسٹائن بات کیا کرتا تھا مگر اس کے باوجود اس میں دی گئی تعلیم قطعی معقول اور سائنسی طور پر ثابت شدہ ہونے کے ساتھ اتنی عملی ہے کہ اس پر باآسانی اور تیزی سے عمل درآمد کیا جا سکتا ہے۔ یہ کتاب جو اول تا آخر تحرک اور توانائی کے جذبے سے پُر ہے آپ کے کام کرنے کے انداز اور زندگی جینے کے ڈھنگ کو مکمل طور پر بدل دے گی۔

Michael Gelb, author, How to Think Like Leonardo da Vinci

(جاری ہے)