Kabhi Mayso Mat Hona

سنیے انتہائی دل کش آواز میں اک دل کش ترین کلام


الحمداللہ –

اللہ کے کرم سے آج نیرنگ نے اپنی پہلی وڈیو اپ لوڈ کر دی ہے۔

جی ہاں آپ کی جانی پہچانی: ’ایقان‘۔

جیسا کہ آپ کے علم میں ہے اس ’حمدیہ دعائیہ نظم‘ کو درجنوں یوٹیوب چینلز نے بغیر اجازت استعمال کیا ہے، جس سے نیرنگ کو شدید مالی نقصان پہنچا ہے۔  

ان لوگوں کے خلاف سخت ترین قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

بلااجازت استعمال کے بعد اس نظم کو دوبارہ لکھا گیا ہے۔

اس نظم کی بحر ’ہزج مربع سالم‘ جب کہ اراکین ’مفاعیلن مفاعیلن‘ یا (۱۲۲۲+۱۲۲۲) ہیں۔

اس نظم کو اردو زبان نا جاننے والوں کے لیے انگلش میں ٹرانس کریئیٹ بھی کیا گیا ہے۔

ٹرانس کرئیشن کا معیار بین الاقوامی ہے جس میں نہ صرف اصل معنوں کو مکمل طور پر بیان کیا گیا ہے بلکہ ٹرانس کریئیشن میں مزید خوب صورتی پیدا کرنے کے لیے ہر دو مصرعوں کو ہم قافیہ بھی تحریر کیا گیا ہے۔

احبابِ نیرنگ سے گزارش ہے کہ اس نظم کو سنیے؛ زیادہ سے زیادہ شیئر کیجیے اور کمینٹس میں لازماً لکھیے کہ یہ عاصؔم شمس کی ۲۰۱۵ء میں تحریر کردہ اصل نظم ہے جسے بڑے پیمانے پر بغیر اجازت استعمال کیا گیا ہے۔

آپ کا ذرا سا وقت اور کوشش ہمارے لیے بہت بڑے معنی رکھے گی۔

نیرنگ زندگی ہے جیتے رہیے۔

شکریہ