What does a wrist watch mean in dream read in Urdu?
خواب اور تعبیر - اپریل 28, 2020

خواب میں کلائی کی گھڑی دیکھنے کی درست تعبیر

خواب میں گھڑی دیکھنا ایک بہت اچھا اشارہ ہے۔

اگر آپ نے خواب میں کلائی کی گھڑی یا رسٹ واچ دیکھی ہے تو یہ اس بات کا اشارہ ہے کہ آپ زندگی کے اہم ترین دوراہے پر کھڑے ہیں اور بڑے فیصلوں کے لیے آپ کے پاس وقت زیادہ نہیں بچا ہے۔

چناں چہ جلد فیصلہ کریں کیوں کہ وقت کی ریت آپ کے ہاتھوں سے سرک رہی ہے۔  

خواب میں کلائی کی گھڑی اس بات کی طرح بھی اشارہ کرتی ہے کہ اگر آپ نے وقت پر اہم مگر درست ترین فیصلہ کیا تو بہت جلد آپ اپنی زندگی کے سنہری دور میں کھڑے ہوں گے۔

اگر گھڑی آپ کے ہاتھ یعنی کلائی میں بندھی ہے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کسی اہم امر کے وقوع پذیر ہونے کے لیے بے تاب ہیں جس کا آپ کو مدتوں سے انتظار ہے جیسے کاروبار یا ملازمت وغیرہ میں بہت بڑی کام یابی اور ممکن ہے کہ اس دوران آپ کسی بڑے کاروباری پروجیکٹ پر کام کر رہے ہوں جو جلد کام یابی سے ہم کنار ہو گا۔

مغربی اور مشرقی ماہرین تعبیر کے مطابق خواب میں رسٹ واچ دیکھنا مجموعی طور پر بہت اچھی علامت ہے۔

یہ خواب اس بات کی دلیل ہے کہ تمام تر ہنگامی حالات کے باوجود آپ کا لاشعور آپ کی ترجیحات اور ان معاملات سے آگاہ ہے جو آپ کی فوری توجہ کے متقاضی ہیں۔

تاہم خیال رہے کہ خواب میں کلائی کی گھڑی کا گم ہو جانا اچھی علامت نہیں۔

اس صورت میں چاہیے کہ جتنا بھی ممکن ہو صدقہ و خیرات کریں۔