Khawab Mein Hawa Mein Urna Read in Urdu
خواب اور تعبیر - مئی 16, 2020

خوابوں میں خود کو آسمان پر اُڑتا دیکھنے کے معنی

خواب میں اڑنا حقیقی زندگی میں آزادی اور تخلیقی کاموں کی طرف اشارہ ہے۔

خواب میں خود کو اڑتا ہوا محسوس کرنے والے افراد کا کہنا ہے کہ یہ خواب انہیں نیند کی حالت میں لطف اندوز کرتے ہیں کیوں کہ وہ خود کو نہایت آزادی سے کھلی ہوا میں اونچائی پر پرواز کرتے دیکھتے ہیں جو ایک نہایت ہی خوش نما منظر ہوتا ہے۔


Khawab Mein Hawa Mein Urna Read in Urdu


’خواب میں اڑنے کی صورت میں آپ حقیقت میں اپنے بستر سے نیچے بھی گر سکتے ہیں‘

معروف ترین تعبیروں کے مطابق اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ پرندے کی طرح جگہ جگہ اڑا اور پھر زمین پر واپس نہیں آیا تو دلیل ہے کہ اس کی موت بہت قریب ہے۔

خواب میں فوت شدگان کو دیکھنے کی تعبیر جانیے

اگر کوئی دیکھے کہ خاص طور پر پروں کے ساتھ قبلے کی جانب سے اڑا ہے اور پھر اپنی جگہ آیا ہے تو دلیل ہے سفر سے جلد واپس آئے گا اور بہت نفع اٹھائے گا۔

اگر بغیر پروں کے اڑتا ہے تو دلیل ہے کہ غربت کی حالت سے نکل کر بہت جلد کثیر دولت پائے گا۔

اگر دیکھے کہ اپنے گھر کی چھت سے کسی دوسرے شخص کے گھر کی چھت پر اُڑ کر گیا ہے تو دلیل ہے کہ اپنی بیوی کو طلاق دے کر دوسری لڑکی سے شادی کرے گا۔


اگر کوئی دیکھے کہ آسمان پر اڑاہے تو حج کی دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ اپنے گھر سے کسی نامعلوم گھر کی طرف اڑا  ہے تو دلیل ہے کہ اس کی موت قریب آئی ہے اور اس کو چاہیے کہ گناہوں سے توبہ کرے۔


اگر دیکھے کہ پَر رکھتا ہے لیکن وہ پرندوں کے پروں کی طرح نہیں ہیں تو دلیل ہے کہ انتہائی بیمار ہو گا مگر آخرکار شفاء پائے گا۔

اگر دیکھے کہ ایک جگہ سے دوسری جگہ اڑتا ہے تو دلیل ہے کہ عن قریب سفر کرے گا۔

چناں چہ خواب میں اڑنے کی پانچ بڑی تعبیریں ہیں:

  • سفر پر جائے گا
  • حج کی سعادت ملے گی
  • بزرگی اور روحانی مرتبہ حاصل ہو گا
  • خراب حالت سے اچھی حالت کی طرف جانے کا اشارہ
  • بہت جلد موت کی طرف اشارہ

 

ان تعبیروں کا اطلاق ہر شخص کے حالات کے لحاظ سے کیا جائے گا۔

اگر کوئی بار بار خواب میں اپنے آپ کو اُڑتا دیکھتا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ اس کی روح غیرمعمولی طور پر پُراسرار کیفیات اور اشاروں سے پردہ اٹھاتی ہے۔

اس شخص کو ترقی کرنے اور کسی بڑے عہدے تک پہنچنے کا شوق اور لگن ہوتی ہے لیکن ایک سطح پر آکر وہ رک جاتا ہے؛ مگر ایسا شخص حیرت انگیز طور پر دشمن کی چالوں کے باوجود نقصان سے محفوظ رہتا ہے۔

ان خوابوں میں ایک یہ اشارہ بھی موجود ہے کہ صاحبِ خواب کو خیر کے کاموں یا روحانی معاملات کا شوق ہے لیکن چاہنے کے باوجود وہ گریز کر جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

بسا اوقات ایسے لوگوں کی زندگی میں کوئی بزرگ شخصیت بھی آتی ہے جو انہیں فیض دینا چاہتی ہے لیکن وہ اس سے دور ہونے میں لگے رہتے ہیں۔

اسی طرح وہ نوجوان جسے ابھی اپنی زندگی کی منزلوں پر پہنچنے کے لیے راستوں کا علم نہیں ہوتا یا پھر جن کے ارمان اور خواہشات زیادہ ہوتے ہیں اور وہ سوچ لیتے ہیں کہ وہ کچھ کرکے رہیں گے انہیں بھی ایسے خواب آتے رہتے ہیں۔


چناں چہ زیادہ تر پُرعزم نوجوان ہی ایسے خواب دیکھتے ہیں۔


یہ خواب دیکھنے والے انشا اللہ بہت ترقی کریں گے اور جس شعبے میں بھی جائیں گے اس کی بلندی پر پہنچیں گے لیکن راستے میں بہت سی رکاوٹیں بھی آئیں گی تاہم مشقت اور محنت سے یہ لوگ پھر بھی آگے ہی بڑھتے رہیں گے کیوں کہ خالقِ حقیقی نے ایسے لوگوں کو ایک خاص روحانی بصیرت اور کیفیت سے نوازا ہوتا ہے جسے صرف یہ ہی لوگ محسوس کر سکتے ہیں اور جس کا لفظوں میں بیان ممکن نہیں۔


Khawab Mein Hawa Mein Urna Read in Urdu

Khawab Mein Hawa Mein Urna Read in Urdu


خوابوں میں خود کو کثرت سے اڑتا دیکھنے والوں میں دوسروں کو متاثر کرنے کا فن آتا ہے اور ان کی فطرت میں برائی سے بچنے کی ترغیب بھی ہوتی ہے چناں چہ اگر ایسے لوگ گناہ سے اپنا دامن بچا کر رکھیں گے تو انہیں ان کی خاص روحانی قوتیں آگے بڑھنے میں غیر معمولی مدد دیں گی۔

مغربی ماہرین کے مطابق ہوا میں اڑنے والے خواب صاحبِ خواب کی زندگی پر اس کے کنٹرول کو ظاہر کرتے ہیں۔

یہ خواب بتاتے ہیں کہ صاحب خواب کو اپنی ذاتی قوت اور اس کے استعمال کرنے کے اختیار کا اچھی طرح اندازہ ہے۔

مغربی ماہرین کے مطابق خواب میں اڑنا زندگی کی ایک نئی جہت کا اشارہ ہے کیوں کہ جب آپ خواب میں خود کا اونچائی پر اڑتا ہوا دیکھ رہے ہوتے ہیں تو حقیقی زندگی میں لاشعوری طور پر آپ زندگی کے معمولات کو بہت بلندی سے جائزہ لینے کی پوزیشن میں ہوتے ہیں۔

درحقیقت یہ خواب آپ کو بتا رہے ہوتے ہیں کہ آپ کی زندگی اس وقت ایک ایسے غیرمعمولی دوراہے پر کھڑی ہے جہاں کوتاہ بینی کی نہیں بلکہ عقاب کی طرح ہر طرف دیکھ کر درست ترین فیصلہ کرنے کی ضرورت ہے۔


مگر خیال رکھیے کہ عقاب کے پاس بصیرت تو ہوتی ہے مگر بصارت نہیں اس لیے وہ سینکڑوں فٹ بلندی سے کھانے کے لیے دانہ تو دیکھ لیتا ہے مگر دانے کے ساتھ لگا جال اسے نظر نہیں آتا۔


شاید یہ خواب ایک اس حقیت کی جانب بھی اشارہ کر رہے ہوتے ہیں۔

پڑھتے رہے کہ نیرنگ زندگی ہے۔