Khwab Mein Cigarette Lighter Dekhney Ka Matlab Kia He
خواب اور تعبیر - جولائی 31, 2020

خواب میں سگریٹ لائٹر جلانے کا مطلب جانتے ہیں؟

اگر آپ کبھی خواب میں سگریٹ لائٹر یا جلتے ہوئے سگریٹ لائٹر کو دیکھیں اور پھر اس کی اردو میں تعبیر تلاش کرنا چاہیں تو آپ کو کام یابی نہیں ہو گی کیوں کہ آج تک اس اہم ترین خواب کی تعبیر اردو میں پیش نہیں کی گئی ہے۔


Khwab Mein Cigarette Lighter Dekhney Ka Matlab Kia He


چناں چہ اس اہم موضوع پر قارئین کی دل چسپی کو دیکھتے ہوئے نیرنگ ٹیم نے خاصی جستجو کے بعد خواب میں لائٹر دیکھنے کی درست ترین تعبیریں تلاش کی ہیں۔


Click Here Too


آئیے ان کا مختصراً جائزہ لیتے ہیں:

خواب میں لائٹر دیکھنا عام طور پر ایک بہت اچھی علامت ہے۔

لائٹر کو جلانا کسی نئے خیال اور تصور کا اظہار ہے۔

اس کا مطلب ہے آپ کے ذہن میں اچانک کوئی نایاب خیال آئے گا اور پھر آپ کوئی نہایت حیرت انگیز کام انجام دیں گے۔


خواب میں لائٹر اس بات کی علامت ہے کہ بہت جلد مستقبل میں کوئی اچھی اور روشن چیز آپ کی منتظر ہے تاہم آپ کو اپنے اس تصور کی طاقت کو نہایت احتیاط سے استعمال کرنا ہو گا۔


آپ کے ہاتھ میں جلتا ہوا لائٹر جس کی لو آپ کے قابو میں ہے آپ کی اندرونی اور ذہنی طاقت کی علامت ہے۔

اس کا مطلب ہے کہ آپ دوسروں کو متاثر کرنے کی پوزیشن میں ہیں۔


Click Here Too


خواب میں لائٹر خریدنے یا کہیں پڑا ملنے سے مراد خوش قسمتی اور اچھا وقت ہے۔ اچانک آپ کے حالات بہترترین ہو سکتے ہیں۔

عام طور یہ خواب اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ آپ کسی اچھے کاروبار میں سرمایہ کاری کریں گے جس سے مستقبل میں ناقابلِ یقین فائدہ ہو گا۔

کسی سے خواب میں لائٹر مانگنا اس بات کی علامت ہے کہ کوئی بڑی عمر کا شخص آپ کو نہایت عقل مندانہ مشورہ دے گا۔

اگر کسی منصوبے پر عمل درآمد سے پہلے آپ کسی کے مشورے پر عمل کریں اور حقیقی زندگی میں اپنے بڑوں سے مشاورت جاری رکھیں تو کام یابی آپ کی راہ میں کھڑی نظر آئے گی۔

اگر آپ نے لائٹر چرایا یا کہیں سے اٹھایا ہے تو بہت جلد آپ کا پڑوسی سے جھگڑا ہو سکتا ہے لہٰذا محتاط رہیں۔

ایک خالی لائٹر جس میں گیس وغیرہ نہ ہو اس بات کا اشارہ ہے کہ آپ کو فوری طور پر آرام کی ضرورت ہے کیوں کہ آپ دن رات کام کر کے اس وقت خود کو مکمل طور پر تھکا چکے ہیں۔

اس اشارے کو نظراندز نہیں کریں۔

لائٹر کو ایک طرف پھینک دینا اس بات کی علامت ہے کہ آپ آنے والے دنوں میں حد سے زیادہ غصے کا اظہار کر سکتے ہیں جو آپ کے لیے بعد میں ندامت اور پریشانی کا سبب بنے گا۔

گیس سے بھرا لائٹر بتاتا ہے کہ آپ کو زندگی گزارنے کے تمام اسباب میسر ہیں۔

سگریٹ لائٹر اس بات کی بھی علامت ہے کہ آپ زندگی میں بہت آہستگی سے قدم اٹھا رہے ہیں اور یہ کہ آپ کو اپنے کام کی رفتار تیز کرنے کی ضرورت ہے۔

لائٹر کھو جانے کا مطلب ہے کہ آپ کا کوئی قریبی جاننے والا کسی معاملے میں  آپ کو بے وقوف بنا رہا ہے۔

ٹوٹا ہوا لائٹر خراب صحت کی طرف اشارہ کرتا ہے۔ محتاط رہیں کیوں کہ ڈپریشن جیسی بیماریاں آپ کے روزگار کو متاثر کر سکتی ہیں۔

لائٹر کا پانی میں گر جانا اچھی علامت نہیں اور آپ کے روزگار کی ناکامیوں کی طرف اشارہ ہے۔


سفید لائٹر یکایک غیرمتوقع طور پر کہیں سے مدد ملنے کی علامت ہے۔


نقرئی لائٹر کا مطلب ہے کہ آپ کوئی جائداد خریدنے والے ہیں۔

طلائی لائٹر دیکھنے کی واضح ترین تعبیر ہے کہ آپ اپنے انوکھے آئیڈیاز کے ذریعے زبردست دولت، بونس اور کمیشن کمانے والے ہیں۔

سرخ لائٹر خطرے کی گھنٹی ہے جو اس بات سے آگاہ کرتی ہے کہ عورتوں کے ساتھ اپنے تعلقات میں محتاط رہیں کیوں کہ آپ کا کوئی غیر متوقع صنفی تعلق آپ کو بدنامی اور پریشانی کے گڑھے میں دھکیل سکتا ہے۔

اس موضوع پر نیرنگ ٹیم کی مزید تحقیق جاری ہے اور بہت جلد اس پوسٹ کو اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔

جیتے رہیے کہ نیرنگ زندگی ہے۔