Khwab Mein Foot Shudgan Ko Dekhny Ke Tabeer
خواب اور تعبیر - مئی 8, 2020

خواب میں فوت شدگان کو دیکھنے کی تعبیر جانیے

خواب میں اکثر لوگ فوت شدہ افراد کو بار بار دیکھتے ہیں اور پھر نیند سے بیدار ہونے کے بعد اپنا خواب حیران وپریشان ہو کر بتاتے ہیں کہ آج انہوں نے ایک مردہ انسان سے ملاقات کی ہے جو ان کا کوئی عزیز بھی ہوسکتا ہے۔


Khwab Mein Foot Shudgan Ko Dekhny Ke Tabeer


خواب انسانی ذہن اور شعور کے لۓ ہمیشہ ایک پراسرار امر رہے ہیں۔ کبھی کبھی خواب آنے والے واقعات کی پیشن گوئی کرتے نظر آتے ہیں تو کبھی خواب ماضی کے واقعات کا تسلسل ہوتے ہیں۔


یہ بھی پڑھیے


اسی طرح کبھی خواب ناآسودہ خواہشات کی تکمیل کا ذریعہ بن جاتے ہیں تو کبھی خواب بچھڑے عزیزوں سے ملنے کا ذریعہ۔ دوسری طرف سائنسی ونفسیاتی ماہرین اس حوالے سے بہت سارے نظریات پیش کرتے ہیں مگر پھر بھی ہر خواب دیکھنے والا جاگتے ہی خواب کی تعبیر جاننے کا خواہش مند ہوتا ہے مگر خوابوں کی تعبیر بتانا بھی ایک ایسا ہنر ہے جو خود سے سیکھا نہیں جاسکتا۔

اسی سبب کہا جاتا ہے کہ اپنا خواب ہر ایک کے سامنے بیان نہ کیا جاۓ بلکہ صرف ان لوگوں کے سامنے بیان کیا جاۓ جو اس کی تعبیر بتاسکیں ۔


کثرت سے خواب میں مردے یا لاشیں دیکھنا شیطانی وسوسہ بھی ہو سکتا ہے۔ اسی سبب کوشش کرنی چاہیۓ کہ عشاء کی نماز کی ادائیگی کے فوراً بعد سو جانا چاہیۓ اور سونے سے قبل آیت الکرسی اور چاروں قل لازمی پڑھ لینے چاہییں۔


حضرت ابراہیم کرمانی ؒ کا فرمان ہے کہ اگر کسی نے خواب میں دیکھا ہے کہ مردہ زندہ ہوگیا ہے تو اس کا حال نیک ہوگا خاص کر اگر مردے کو خوش اور کشادہ حال دیکھے۔

اگر کسی زندہ انسان کو مردہ دیکھ لیا ہے تو اس کا حال بدتر ہوگا خاص طور پر اگر یہ مردہ ظالم یا بدزبان یا سخت وترش انسا ن ہو۔ خواب میں اپنے مردہ والد کو اس طرح دیکھ لے کہ وہ خوش دکھائی دے رہے تھے اور پاکیزہ لباس پہنے ہوئے تھے تو ایسے فرد کو دولت ملنے کا امکان ہوگا یا نیکی کا کوئی بڑا کام کرے گا۔

اگر خواب میں مردہ ماں کو زندہ دیکھتا ہے تو اس کا نصیب اچھا ہوگا اور غم زدہ ہے تو تکالیف سے نکلے گا۔ خواب میں مردے کو اپنے ساتھ بے تکلفی سے دیکھنے یعنی مردے نے ا سکی گردن میں ہاتھ ڈال رکھا ہے یا اس کو گود میں اٹھا لیا ہے تواس کی تعبیر یہ ہے کہ ایسا شخص لمبی عمر پائے گا۔

خواب میں اپنے بزرگوں کو اچھے لباس پہنے، اچھی بات کرتے یا نصیحت کرتے دیکھے تو اس فرد کے معاملات میں آسودگی اور اصلاح ہوگی۔ اگر کسی مردے کو بے لباس دیکھا ہے تو مردے کا حال بدتر ہونے کی علامت ہے اور اس کے لئے دعا کرنے کی ضرورت ہے۔ جو بھی انسان خواب میں کسی بھی مردے کو چاہے کسی حالت میں دیکھے اسے چاہئے کہ اس دن صدقہ لازمی کرے۔


خواب میں مقناطیس دیکھنے کی نایاب ترین تعبیر


مردے کو خواب میں دیکھنے کی کوئی اچھی صورت ہو تو اس کے لیے  بہتری وبھلائی  کی امید ہے  اور اگر ایسا نہ ہو تو یہ شیطانی کاروائی ہو سکتی  ہے  کیوں کہ شیطان  کبھی  کبھی اپنے  آپ کو  اس طرح  کسی مردہ انسان کی ناپسندیدہ  صورت میں بھی پیش کرتا ہے جس  سے زندہ انسان  کو حزن وملال ہو کیوں کہ شیطان کی ہمیشہ یہ کوشش ہوتی ہے  کہ وہ ایسے  کام کرے جن سے انسانوں کو غم  وفکر  اور حزن وملال لاحق  ہو۔


Khwab Mein Foot Shudgan Ko Dekhny Ke Tabeer


لہذا  انسان اگر  کسی مردے کے حوالہ سے خواب میں کوئی ناپسندیدہ  بات دیکھے تو اسے چاہیے کہ وہ اللہ تعالیٰ سے شیطان  اور اس برے خواب کے شر سے پناہ  مانگے  اور اس میت کے بارے  میں جو خواب دیکھا ہو وہ کسی  سے بیان نہ کرے اس سے میت کو کوئی نقصان  نہیں ہوگا۔ اسی طرح جب بھی انسان  خواب  میں کسی ناپسندیدہ بات کو دیکھے تو اسے چاہیے کہ  شیطان  اور اس  برے خواب  کے شر سے  اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگے۔

اپنے  بائیں طرف تین بار  تھوک لے اور جس  کروٹ پر پہلے  لیٹا ہوا تھا اسے بدل  لے اور اگر وہ  وضو  کرکے نماز  بھی پڑھ لے  تو یہ بہت پاکیزہ  اور افضل بات ہے اور  جو اس نے  برا خواب  دیکھا ہو اس کے بارے میں کسی سے بات نہ کرے اس سے  یہ خواب اسے کوئی نقصان  نہیں پہنچاسکے گا۔ خواب میں اپنے مردہ عزیزوں کے دیکھنے کی الگ الگ تعبیریں ہو سکتی ہیں ۔


Khwab Mein Foot Shudgan Ko Dekhny Ke Tabeer


اس میں سب سے اہم یہ ہے کہ آپ نے ان عزیزوں کو کس حالت میں دیکھا ہے ۔ اپنے مرے ہوۓ والد کو خواب میں اس حالت میں دیکھنا کہ وہ خوش حال ہیں بہت ساری دولت ملنے کی نوید ہوتی ہے جب کہ اپنی مری ہوئی ماں کو خواب میں اچھی حالت میں دیکھ لینے کا مطلب یہ ہے کہ نصیب اچھا ہو گا؛ کام یابی ملے گی اور اگر کسی مشکل میں ہیں تو اس مشکل سے نجات حاصل ہو گی۔

اگر کسی مرے ہوۓ عزیز کو اس حال میں دیکھا کہ وہ پریشان حال ہے تو اس کا مطلب ہے کہ اس عزیز کی جانب سے صدقہ وخیرات کریں اور اس کی مغفرت کے لۓ دعا کریں۔ جب کہ خود اپنے آپ کو کسی مردہ عزیز کے ساتھ بے تکلفی کی حالت میں دیکھنے کا مطلب یہ ہے کہ آپ کی عمر طویل ہوگی۔