Khwab Mein Jin Ya Jinnat Dekhney Ke Tabeer
خواب اور تعبیر - جولائی 23, 2020

خواب میں جنّات کو دیکھنے کی پُراسرار ترین تعبیریں

اکثر لوگ اپنے خوابوں میں آتشی مخلوق یعنی جنات کو دیکھتے ہیں اور ان کی خواہش ہوتی ہے کہ ایسے خوابوں کی درست ترین تعبیر جانی جائے۔


Khwab Mein Jin Ya Jinnat Dekhney Ke Tabeer


ذیل میں نیرنگ ٹیم نے خاصی جستجو کے بعد ان خوابوں کی درست ترین تعبیر تلاش کی ہے۔

اگرچہ سوشل میڈیا ایسے خوابوں کی تعبیر سے بھرا ہے تاہم یہ کہنا تقریباً ناممکن ہے کہ کس تعبیر کو درست کہا جائے اور کسے جھوٹ سے تعبیر کیا جائے۔

یہاں یاد رہے کہ جنات کے بارے میں خوابوں کی تعبیر اس علم کا سب سے مشکل ترین پہلو ہے اور اس سلسلے میں درست ترین جواب معلوم کرنا آسان نہیں۔


یہ بھی پڑھیے


جنات کے بارے میں اصولی بات یاد رکھیےکہ یہ مخلوق شروع ہی سے انسانوں کی دشمن ہے اور ان کی اکثریت سے خیر کی توقع رکھنا بے کار ہے۔

لہٰذا خواب میں جنات کا دکھائی دینا سب سے اول اس بات کی علامت ہے کہ آپ کے روزگار کی جگہ پر کوئی آپ کے ساتھ سخت دشمنی پر آمادہ ہے۔

ایسا خواب دیکھنے کی صورت میں آپ کو بہت محتاط رہنے کی ضروررت ہے کیوں کہ ایسا دشمن کھلا نہیں ہو گا بلکہ دوست کے بھیس میں آپ کے پیچھے لگا رہے گا۔


یہ بھی پڑھیے


اسلامی معبرین کے مطابق :

اگر آپ خواب میں اپنے ساتھ کسی نیک جن کو دیکھتے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کا اہلِ علم اور اہلِ بصیرت لوگوں میں اٹھنا بیٹھنا ہے۔

اگر کوئی خواب میں کسی پری (جن کی مادہ) سے شادی کرے تو جلد اس کی بد فطرت عورت سے شادی ہو گی جس سے اس کی زندگی برباد ہو سکتی ہے۔

اگر کوئی نیک شخص خواب میں جن پر قابو پائے تو اس کا مطلب ہے اللہ نے اس کا نفس اس کے قابو میں کر دیا ہے۔ یہ بہت مبارک خواب ہے۔

خواب میں جنات سے لڑنا دشمنوں سے محفوظ رہنے کی علامت ہے۔


جنات کے کسی سردار سے دوستی کرنے کا مطلب ہے کہ صاحبِ خواب ایمان دار پولیس افسر بنے گا اور خوب نام کمائے گا۔


اس خواب کی ایک اور تعبیر بہت بڑے استاد اور نام ور اہلِ علم کا درجہ پانے کی بھی ہے۔

کسی خاص جگہ پر کثرت سے جنات کو جمع ہوتے دیکھنے سے مراد یہ ہے کہ اس جگہ ایسے حشرات الارض کی کثرت ہے جو انسانوں کے لیے نقصان دہ ثابت ہوتے ہیں جیسے سانپ، بچھو وغیرہ۔

کسی نیک پری سے ملاقات کا مطلب ہے جلد اچھی خبر سنے گا۔

دروازے پر جن کھڑا دیکھنا تباہی کی علامت ہے۔

گھر میں جن داخل ہوتے دیکھنا اس گھر میں چوری کی طرف اشارہ ہے۔

اگر کوئی خواب میں جنات کی جماعت کو قران کی تعلیم دیتے دیکھے تو اس کا مطلب ہے اسے ملک میں بہت اہم عہدہ ملے گا۔

زیادہ تر مسلمان ماہرین کے مطابق جنات دھوکے، عیاری، چوری، شراب نوشی، دین سے دوری، کالے جادو، موسیقی اور بے کار سیاحت کی علامت ہوتے ہیں۔

اگر کوئی خواب میں خود کو پری میں بدلتا ہوا دیکھے تو سمجھ لے کی درج بالا برائیوں میں مبتلا ہو گا۔ چاہیے کہ وہ فوراً توبہ کرے اور صدقہ دے۔

اپنی پیچھے جن کھڑا دیکھے تو سمجھ لے دشمن کا وار کام یاب ہونے والا ہے۔

جن کی قید میں جانے کا مطلب شدید بدنامی کے سوا کچھ نہیں۔

جن کو اپنا راز دار بنانے کا مطلب ہے کہ صاحبِ خواب ایسے لوگوں پر اعتماد کرتا ہے جو اس کے کسی طور خیر خواہ نہیں۔

باتھ روم اور کنوؤں میں جنوں کو رہتے دیکھنا زناکاروں کی طرف اشارہ ہے۔

گھر میں جن کو رہتے دیکھنے کا مطلب پڑوسیوں سے محتاط رہنے کی تلقین ہے۔


جن کو کان میں سرگوشی کرتے دیکھنے سے مراد یہ ہے کہ صاحبِ خواب پابندی سے اللہ کے احکامات کی تعمیل کر رہا ہے اور یہ کہ وہ اپنے دشمن پر غالب رہے گا۔


اگر جن کپڑے لے کر بھاگ جائے تو یہ بے روزگار ہونے کا صاف اشارہ ہے۔

جن سے اولاد ہونے کا مطلب کسی نیچ شخص سے فائدہ ہو گا یا حرام کمائی ہے۔

خواب میں سورۃ جن پڑھنے کا مطلب جنوں سے حفاظت لیا جاتا ہے۔

جن کے غلبے میں آنے کا مطلب ہے سود کھائے گا۔

جنات کے بادشاہ یا سردار سے دوستی کا مطلب ہے کہ توبہ کرے گا اور دین کی راہ اختیار کر کے دنیا وآخرت کی فلاح پائے گا۔

اللہ تعالیٰ ہم سب کو اپنے حفظ وامان میں رکھیں۔

(آمین)