Read the meanings of Dreams about Seal or Stamps in Urdu.
خواب اور تعبیر - مئی 17, 2020

خواب میں مہر دیکھنا بہت عظمت کی علامت ہے

خواب میں مہر یا کسی کاغذ پر خود کو مہر لگاتے دیکھنا کوئی عام علامت نہیں بلکہ یہ وہ خواب ہیں جو دین اور دنیا کے اعتبار سے کام یاب ترین لوگوں کو دکھائی دیتے ہیں۔


Khwab Mein Mohar Lagana Ya Dekhna


اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اس نے مٹی پر مہر لگائی ہے تو دلیل ہے کہ منفعت اور بزرگی پائے گا اور اگر دیکھے کہ خط پر مہر لگائی ہے تو دلیل ہے کہ بہت جلد ملنے والی بڑی چیز کو اپنی آنکھوں سے دیکھے گا۔

اگر کوئی دیکھے کہ کسی بادشاہ یا امیر نے اس کو انگوٹھی دی ہے اور کہا ہے کہ لو اور خزانے پر مہر لگاؤ تو اگر لائق ہے تو خزانہ اس کے سپرد کیا جائے گا ورنہ کوئی بڑا آدمی مال اس کے سپرد کرے گا۔

Click Here

اور اگر دیکھے کہ اس کو بادشاہ نے مہر دی ہے اور سپرد کی ہے دلیل ہے کہ بادشاہ سے (آج کل کے اعتبار سے بہت ہی امیر شخص) عزت اور مرتبہ پائے گا۔

اگر دیکھے کہ بادشاہ نے رسم کے مطابق خط پر مہر لگائی ہے تو دلیل ہے کہ ولایت پائے گا اور مراد کو پہنچے گا۔

Click Here

خواب میں خط اور ہتھیلی اور جو اس کے مشابہ ہے اس پر مہر لگانے کے سات معنی ہیں:

  • کام کا کام یابی سے اختتام
  • دین کی قوت
  • ریاست و حکومت
  • دین اور دنیا کی خبروں سے آگاہی
  • مال ودولت
  • دولت وبزرگی
  • صاحب خواب کے حالات کے مطابق مراد کا حصول

مغربی ماہرین کے مطابق خواب میں مہر دیکھنا اس بات کا اشارہ ہے کہ آپ دوسروں تک کوئی نہایت اہم بات پہنچائیں گے۔


Khwab Mein Mohar Lagana Ya Dekhna


اگر آپ نے خواب میں کسی معاہدے مہر لگائی ہے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ اپنی زندگی میں ایک بہت عظیم تبدیلی پر راضی ہیں۔

ہوسکتا ہے آپ نیا گھر خریدیں یا شادی کریں مگر جو بھی فیصلہ ہوا وہ آپ کی تقدیر میں چار چاند لگادے گا۔

مہر لگانے کی معنی یہ بھی ہیں کہ آپ زندگی کے ایسے موڑ پر کھڑے ہیں جہاں آپ نے روشن مگر نہایت ہی قریب مستقبل کے لیے بہت سارے فیصلے کرنے ہیں۔

تاہم حالات کتنے ہی مشکل کیوں نہ ہوں یہ خواب بتاتا ہے آپ اپنی جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے یہاں تک کہ کام یابی آپ کے قدم چوم لے گی۔


خواب میں مہر دیکھنے کے سب سے اہم ترین معنی یہ ہیں کہ کوئی نہایت امیر اور اثرورسوخ کا شخص آپ کی جانب آپ سے متاثر ہو کر متوجہ ہو گا۔


یہ شخص – خواہ مرد ہو یا عورت – آپ کو نہایت کثیر مالی امداد اور ہر طرح کا تعاون فراہم کرے گا جس سے آپ کا وہ کاروبار جس میں آپ نے اپنا خون پسینہ ایک کر رکھا ہے یکایک آسمان کی بلندیوں پر پہنچ جائے گا۔

اس خوش بختی کے نتیجے میں نہ صرف معاشرے میں آپ کا وقار بلند ہو گا بلکہ ملازمت پیشہ افراد اگر اس طرح کا خواب دیکھیں تو دلیل ہے کہ افسران بالا ان سے خوش اور متاثر ہو کر تںخواہ میں اضافہ اور عہدے میں ترقی سے نوازیں گے۔

گو خواب کی صحیح تشریح کرنا ممکن نہیں لیکن اس کی اہمیت کو بھی تسلیم کیے بغیر کوئی چارہ نہیں۔

کہا جاتا ہے کہ موت اور نیند میں فرق یہ ہے کہ موت کی حالت میں روح کلیتہً جسم سے علیحدگی اختیار کر لیتی ہے جب کہ نیند کی حالت میں روح اگر کبھی جسم کا ساتھ چھوڑتی ہے تو دماغ کے ساتھ اس کا رابطہ قائم رہتا ہے۔

اس عالم میں روح جہاں جاتی ہے اور جو کچھ کرتی، دیکھی اور سنتی ہے دماغ کو اس کی پوری اطلاع ملتی رہتی ہے۔

اس اطلاع کو خواب کہہ سکتے ہیں۔

خواب میں انسان بہت سی ایسی باتیں دیکھتا ہے جنھیں وہ جسمانی طور پر نہیں دیکھ سکتا۔

بعض دفعہ انسان پیش آنے والی باتوں کو خواب میں دیکھتا ہے اور بعض خواب بڑے صاف اور عام فہم ہوتے ہیں اور بعض میں پیچیدگی ہوتی ہے جس کی تعبیر عقلکے ذریعے کی جاتی ہے۔

بہرحال خواب ایک مابعدالطبیعیاتی مسئلہ ہے جس کی باقاعدہ اور مثبت تشریح ممکن نہیں۔

نبیوں میں حضرت یوسف علیہ السلام کو صلاحیت عطا کی گئی تھی کہ وہ اللہ کے حکم سے خوابوں کی تعبیر بتایا کرتے تھے۔