Khwab Men Anghoti Dekhna Aur Ism-E-Aazam Ke Barkat
خواب اور تعبیر - جولائی 21, 2020

خواب میں انگوٹھی کا دیکھنا اور اسمِ اعظم کی برکتیں

اپنے خوابوں کی تعبیر جاننے کی خواہش رکھنے والے افراد کے لیے نیرنگ کی خصوصی رپورٹ خواب میں انگوٹھی دیکھنے سے متعلق ہے۔


Khwab Men Anghoti Dekhna Aur Ism-E-Aazam Ke Barkat



چناں چہ مختصراً خواب میں انگوٹھی چین وسکون؛ راحت؛ آرام؛ اقتدار؛ بیوی؛ بچوں اور روزگار کی عام علامت ہے۔


انگوٹھی جتنی بڑی دیکھی ہے اسی حساب سے فائدہ نصیب ہو گا۔

اگر کسی کی بیوی حاملہ ہے اور اس نے خود کو سونے کی انگوٹھی پہنے دیکھا تو اس کی تعبیر ہے کہ اس کے ہاں لڑکے کی پیدائش ہو گی۔

انگوٹھی کا ٹوٹنا اقتدار ودولت سے محرومی کی نشانی ہے۔


یہ بھی پڑھیے


اگر خواب میں انگوٹھی سے نگینہ جھڑ جائے تو اس مطلب ہے کہ صاحبِ خواب کے بیٹے کی جان جا سکتی ہے یا کاروبار میں نقصان ہونے کا اندیشہ ہے۔

خواب میں سونے کی انگوٹھی ایسا وعدہ ہے جو لازمی پورا ہو گا۔

تاہم انگوٹھی کا کھونا اس کے برخلاف تعبیر رکھتا ہے۔ یعنی اگر اس سے کسی نے کوئی وعدہ کر رکھا ہے تو وہ شخص اپنے وعدے سے مکر جائے گا۔



خواب میں چاندی کی انگوٹھی عظمت؛ بڑائی اور طاقت کے حصول کا اشارہ ہے۔

خواب میں انگوٹھی پانا نہایت مبارک علامت ہے اور عام طور پر اس کی تعبیر شادی ہونے یا لڑکے کی پیدائش سے کی جاتی ہے۔

خواب میں انگوٹھی کا دیا جانا اور صاحبِ خواب کا اسے قبول کر لینا اس بات کی علامت ہے کہ بہت جلد خوش قسمتی اس کے دروازے پر دستک دینے والی ہے نیز اسے نہایت کارگر علم یا معلومات بھی نصیب ہو سکتی ہیں۔

سونے کی انگوٹھی خریدنا محبت؛ وعدے، کام کی تکمیل اور اپنے ارادوں سے وابستگی کی علامت ہے۔


خیال رہے روحانی دنیا میں انگوٹھی اہم ترین علامت ہے۔


خواب میں سونا یا سونے کی انگوٹھی دیکھنا اس بات کی علامت ہے کہ خواب دیکھنے والے کو بہت جلد کثیر دولت حاصل ہونے والی ہے۔

یہ خواب واضح ترین علامت ہے کہ صاحب خواب کا دنیا کی زندگی میں مرتبہ اور عزت بلند ہو گی اور اس کے اہل وعیال عیش کی زندگی گزاریں گے۔

تاہم خیال رہے کہ یہ خواب اس بات کی تلقین بھی کرتا ہے کہ صاحبِ خواب کو حاصل ہونے والے مال واسباب کو میانہ روی سے خرچ کرنا ہو گا ورنہ تباہی اس کا مقدر ہو سکتی ہے۔

خواب میں انگوٹھی دیکھنا یا پہننا کئی حوالوں سے خوشی کی علامت ہے لیکن اس کی اقسام کے مطابق اس سے کچھ غم بھی جڑے ہوئے ہیں۔

اسلامی ماہرینِ خواب کے مطابق خواب میں انگوٹھی سلطنت؛ عورت: فرزند اور عزت ومرتبے کی دلیل ہوتی ہے۔

خواب میں چاندی کی انگوٹھی میں چمکتا ہوا یاقوت جَڑا دیکھنا اچھی علامت ہے۔

اس کی تعبیر یہ ہے کہ صاحبِ خواب کی قوت میں اضافہ ہوگا؛ وہ جس کام میں ہاتھ ڈالے گا برکت ہوگی اور اللہ کے حکم سے اس کے دن پھر جائیں گے۔

اگر کوئی دیکھے کہ اسے کسی خاتون نے انگوٹھی پہنائی ہے اور اس کے نگینے کا رنگ سرخ ہے تو اس کی جلد شادی ہو گی۔

اگر نگینہ سفید ہے تو کسی نیک عورت سے فیض پائے گا۔

انگوٹھی کے نگینہ میں مہر بنی ہے تو اس کا مقام بلند ہوگا۔

تاہم اگر خواب میں دیکھے کہ اس کی انگوٹھی ضائع ہوئی یا کوئی چور چرا لے گیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کے کاموں میں آفت یا دشواری ظاہر ہو گی۔


یہ بھی پڑھیے


تاہم اگر انگوٹھی ٹوٹی مگر اس کا نگینہ سلامت رہا تو دلیل ہے کہ اس کی بزرگی بہتر ہو گی اور اس کی آبرو اور وقار قائم رہے گا۔

معبرین کے مطابق اگر کوئی شخص خواب میں انگوٹھی کی صفت اور نقش دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کو اس کے مالک سے خیر اور نیکی پہنچے گی اور اگر دیکھے کہ اس کو کسی نے انگوٹھی مہر کرنے کے لیے دی ہے تو دلیل ہے کہ جو کچھ اس کے لائق ہے بہت پائے گا۔

اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اس کی انگوٹھی لوہے کی ہے تو دلیل ہے اسے قوت اور توانائی ملے گی۔

تانبے کی انگوٹھی کم تر لوگوں سے فائدہ اٹھانے کی دلیل ہے نیز بلور کی انگوٹھی عام لوگوں سے کسی حد تک کچھ ملنے کی امید کا اشارہ دیتی ہے۔

اسمِ اعظم کیا ہے؟

یَا حَیُّ یَا قَیُّوْمُ یا ذُوْالْجَلَالِ وَالْاِکْرَام –

اللہ پاک کے ان مقدس ناموں میں اسمِ اعظم پوشیدہ ہے۔

جب بھی کوئی حاجت درپیش ہو کثرت سے اس کا ورد کریں۔

خاص کر تہجد کی نماز کے بعد اور اس سے پہلے خوب گڑگڑا کر اشک بہاتے ہوئے اللہ پاک سے اپنی حاجت کھل کر بیان کریں اور خوب دعا کریں۔

ساتھ حضور پر خوب درود وسلام بھی بھیجیں۔

اللہ کے حکم سے دیکھتے ہی دیکھتے حاجت پوری ہو جائے گی بس یقین نہ ٹوٹنے پائے صرف اس بات کا خیال رکھنا ہے۔

سب کو عام اجازت ہے اگرچہ خیال رہے اس کی کیفیات جلالی ہیں اور صاحبِ وظیفہ کے لیے لازمی ہے کہ وہ درست اسلامی عقائد کے ساتھ نیک عمل کرتا رہے اور برائیوں سے خود کو محفوظ رکھے۔