MA English and Language Classes in Karachi 2020
ایم اے انگریزی ادب - دسمبر 11, 2019

ایم اے انگلش تربیتی پروگرام مع لینگویج کلاسز (آن لائن)

انگریزی ادب میں  پوسٹ گریجویشن کام یابی کی کنجی ہے۔

ملک بھر میں ایم اے انگلش میں کام یاب طالب علم باآسانی اعلیٰ سرکاری ملازمتوں کے علاوہ روایتی اور برقی میڈیا میں بہترین عہدے حاصل کر سکتے ہیں۔

جن میں گریڈ سترہ پر لیکچرار – سول ودیگر – جب کہ میڈیا اور ایڈورٹائزنگ ایجنسیوں میں نیوز ایڈیٹر، رائٹر اور مترجم وغیرہ چند ایک ہیں۔

مگر اس کے ساتھ ہی یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ ایم اے انگلش کے خواہش مند طلبہ کی قلیل تعداد ہی حتیٰ کہ سیکنڈ ڈویژن میں بھی مشکل ہی سے کام یاب ہو پاتی ہے۔

چناں چہ ملک میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری کی شرح اور ایم اے انگلش کے خواہش مند طلبا وطالبات کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے نیرنگ ملکی تاریخ میں پہلی بار ایم انگلش میں معاون کورسز بذریعہ ورچوئل کلاس روم پیش کر رہا ہے۔

نیرنگ ورچوئل کلاس روم کے ذریعے آپ گھر بیٹھے بذریعہ انٹرنیٹ براہ راست آڈیو ویڈیو کلاسز لے سکتے ہیں۔

ان کلاسز میں ملک کے مایہ ناز ایم اے انگلش صحافی اور اعلیٰ یونی ورسٹیوں سے وابستہ ملکی و غیر ملکی پروفیسرز ایسے اسٹڈی پلان اور غیر مسروقہ مواد کے ذریعے آپ کو تیاری کرائیں گے  جس کے ذریعے متعدد طلبا و طالبات باآسانی فرسٹ ڈویژن میں کام یاب ہو کر بہترین ملازمتیں حاصل کر چکے ہیں۔

  • اس پروگرام کی ابتدائی پانچ کلاسز بالکل فری ہیں
  • مطمئن ہونے کے بعد باقاعدہ کلاسزز کے لیے آپ فیس جمع کراسکتے ہیں
  • اس پروگرام کے تحت آپ کو مہنگی ٹیکسٹ بکس خریدنے کی ضرورت نہیں
  • اس پروگرام کی مدت صرف تین ماہ ہے
  • ہفتے میں پانچ دن آن لائن کلاس ہو گی
  • پروگرام کی کل فیس صرف تین ہزار روپے ہے
  • تاہم امتحانی سولات کی تیاری کے لیے یونیک کی ورڈز اور انسائٹس کے علیحدہ چارجز ہوں گے
  • فیس اور چارجز آن لائن جمع کرائے جاسکتے ہیں

 

علاوہ ازیں ایم اے انگلش کے ساتھ خواہش مند افراد کو ورچوئل کلاس روم کے ذریعے اسپوکن انگلش اور عملی صحافت کی تربیت بھی دی جائے گی اور مطلوبہ اہلیت کے حصول کے بعد نیرنگ اہل طلبا وطالبات کو میرٹ کی بنیاد پر ملازمتوں کے حصول میں رہ نمائی بھی فراہم کرسکتا ہے۔

فری کلاسز کے دوران پروجیکٹ ہیڈ آپ کو تمام تر تفصیلات سے آگاہ کریں گے جو گزشتہ بیس سالوں میں دی نیوز، جنگ گروپ، بول نیٹ ورک، جیو انگلش، آکسفورڈ یونی ورسٹی پریس اور آغا خان یونیورسٹی میں اہم عہدوں پر ادارت وتراجم کے ساتھ تربیتی خدمات انجام دے چکے ہیں۔  

اگر آپ اس پروگرام میں دل چسپی رکھتے ہیں تو براہ مہربانی  پر  دیے گئے لنک پر اپنے فون نمبر کے ساتھ رابطہ کریں۔


Contact


آپ کو تمام تر معلومات واٹس ایپ کر دی جائیں گی۔