new born baby and coronavirus

کورونا — نئے مہمانوں کی حفاظت کیسے کرنی ہے؟  

دنیا بھر میں کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر نومولود بچوں کے چہروں پر خصوصی شیلڈ لگائی جا رہی ہیں۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کمسن افراد اور بزرگوں کو جلدی متاثر کرتا ہے اس لیے اُنہیں اس وائرس سے بچانے کے لیے خصوصی انتظامات لازم ہیں اور نئے مہمانوں کو حفاظتی شیلڈ پہنانے کا مقصد بھی یہی ہے کہ انہیں کورونا وائرس سے محفوظ رکھا جائے۔ تھائی لینڈ میں حکام نے سرکاری طور پر کورونا وائرس کے 2400 سے زائد کیسز کی تصدیق کی ہے جب کہ اس وبا سے 32 افراد کی موت واقع ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے حاملہ خواتین اور وہ مائیں بھی متاثر ہوئی ہیں جن کی حالیہ ہفتوں میں اولاد ہوئی تھی۔ طبی ماہرین حاملہ خواتین کا خاص طور پر مشاہدہ کر رہے ہیں کہ اس وبا کا ان کی صحت پر کیا اثر ہو رہا ہے کیوں کہ اب تک یہ واضح نہیں کہ وہ متاثرہ حاملہ خواتین کے بچوں پر اس کا اثر پڑے گا یا نہیں۔