Number of Covid-19 Infectees Rises Over 10M

کورونا متاثرین کی عالمی تعداد ایک کروڑ سے بڑھ گئی

کووڈ انیس کے عالمی کیسوں کی تعداد دس ملین سے تجاوز کر گئی ہے۔ خبر رساں روئٹرز کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ سات ماہ کے دوران اس عالمی وبا کی وجہ سے ہلاک شدگان کی تعداد نصف ملین ہو چکی ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ اگر اس وائرس سے نمٹنے کی خاطر سنجیدگی نہ دکھائی گئی تو اس کی دوسری لہر زیادہ خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔ یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کورونا وائرس سے شدید متاثرہ ممالک میں لاک ڈاؤن میں نرمیاں کی جا رہی ہیں۔ اس وائرس کا کا پہلا کیس دس جنوری کو چینی شہر ووہان میں رجسٹر کیا گیا تھا، جس کے بعد سے یہ تمام براعظموں کو اپنی لپیٹ میں لے چکا ہے۔