Number Of Covid-19 Infectees Rises Up To 18M
اہم ترین - جامِ جہاں نما - جولائی 31, 2020

کرونا متاثرین کی تعداد 18 ملین سے تجاوز کر رہی ہے

دنيا بھر ميں کورونا وائرس کے متاثرين کی تعداد سوا سترہ ملين سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ چھ لاکھ تہتر ہزار سے زائد افراد اس وائرس کی وجہ سے تاحال ہمیشہ کی نیند سو چکے ہيں۔

نشریاتی ادارے وائس آف جرمنی کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق تقريباً پينتاليس لاکھ متاثرين اور ايک لاکھ باون ہزار سے زيادہ ہلاکتوں کے ساتھ امريکا سب سے زيادہ متاثرہ ملک ہے۔

دوسری طرف ايک کروڑ سے زيادہ افراد اس وائرس سے مکمل صحت ياب بھی ہو چکے ہيں۔

تاہم شدید ترین متاثرہ ممالک میں امریکا بدستور پہلے نمبر پر ہے جب کہ طبی ماہرین عندیہ دے چکے ہیں کہ اگر احتیاط نہ کی گئی تو اس عالمی وباء کی دوسری لہر زیادہ تباہ کن ثابت ہو سکتی ہے۔