poverty in india and coronavirus

بھارت میں آدھی آبادی غربت کا شکار ہوسکتی ہے

بھارت میں خدشہ ہے کہ کوروناء وبا کے باعث پچاس کروڑ کے قریب افراد بدترین غربت کا شکار ہو سکتے ہیں۔ اقوام متحدہ کی ایک تازہ رپورٹ کے مطابق کورونا بحران کی وجہ سے بھارت میں چالیس کروڑ افراد پر مزید غربت وافلاس میں مبتلا ہونے کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔  عالمی تنظیم کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے کیے گئے اقدامات اور جاری لاک ڈاؤن نے ایسے ورکروں کو بری طرح متاثر کیا ہے جس کی وجہ سے وہ اپنے گھروں کو واپس لوٹنے پر مجبور ہو رہے ہیں۔ رپور ٹ کے مطابق گزشتہ برسوں میں بین الاقوامی سطح پر تعاون کا یہ سب سے بڑا امتحان ہے جس میں اگر ایک ملک ناکام ہوا تو پوری دنیا پر اس کے اثرات مرتب ہوں گے۔   خیال رہے کہ بھارت میں اکیس روزہ لاک ڈاؤن جاری ہے جسے چودہ اپریل کو ختم ہونا ہے تاہم حکومتی بیانات سے اس بات کے اشارے ملے ہیں کہ اس میں مزید توسیع کی جا سکتی ہے۔ لاک ڈاؤن سے غریب پہلے ہی روزی روٹی کے لیے پریشان ہے اور اگر اس میں توسیع ہوئی تو اس کے بھیانک نتائج ہو سکتے ہیں۔