Remdesivir Vaccine in Urdu

کورونا وبا کے خلاف ریمڈیزیویئر ویکسین مثبت ثابت

حالیہ کورونا وباء کے خلاف اگرچہ تاحال کوئی حتمی دوا تیار نہیں کی جا سکی ہے مگر ایک تجرباتی ویکسین کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔

وائس آف جرمنی کے مطابق امریکا میں سرکاری سائنس دانوں نے بتایا ہے کہ کووِڈ انیس کے مرض میں مبتلا بندروں پر تجرباتی طور پر آزمائی گئی ریمڈیزیویئر نامی اینٹی وائرل ویکسین کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔

بندروں پر کیے جانے والے اس تجربے میں چھ بندروں کے دو گروپوں میں نئی قسم کے کورونا وائرس کو منتقل کیا گیا تھا تاہم پہلے ٹیسٹ کے بارہ گھنٹے بعد ہی بندروں کی علامات میں نمایاں بہتری آئی جو ایک ہفتے تک جاری رہی۔

ریمڈیزیویئر اُن پہلی ویکسینوں میں سے ایک ہے جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ نئے کورونا وائرس کے علاج کے قابل ہے نیز انسانی مریضوں پر بھی اس کے ٹیسٹ جاری ہیں۔