نیرنگ ایپس - اپریل 7, 2018

صوم وصلاۃ – مسلمانوں کے لیے بہترین اینڈرائڈ ایپ

Saum-o-Salat - Ramadan 2020

دینِ اسلام وہ نظامِ حیات ہے جو ہر اعتبار سے کامل اور مکمل ہے اور انسانی زندگی کے ہر شعبے کی ضروریات کو پوری کرتا ہے۔

اس دین میں انفرادی سطح سے لے کر اجتماعی اور بین الاقوامی سطح تک کی زندگی کے ہر گوشے کے بارے میں رہ نمائی کا سامان موجود ہے۔

اللہ سبحانہ وتعالٰى نے اس دین کے ماننے والے اپنے بندوں پر دن اور رات ميں پانچ نمازيں فرض كی ہيں۔

اللہ تعالى كى حكمت كا تقاضا تھا كہ يہ نمازيں اوقاتِ مقررہ ميں ادا كى جائيں تاكہ بندے اور رب كے مابين ان نمازوں كے ذریعے تعلق قائم رہے۔


يہ بالكل اسى طرح ہے جیسے وقتاً فوقتاً کسی درخت كو پانى لگايا جاتا ہے اور صرف ايك بار ہى پانى دے كر درخت كو چھوڑ نہيں ديا.


نمازيں وقت مقررہ ميں تقسيم كرنے ميں يہ بھى حكمت ہے كہ ايك ہى وقت ميں ان كى ادائيگى بندے پر بوجھ نہ ہو اور وہ اكتا نہ جائے۔

اس ليے اللہ تعالى نے مختلف اوقات ركھے اور اللہ تعالٰى ہی سب سے بہتر فيصلہ كرنے والا ہے۔

بطورِخاص ماۂ رمضان کی آمد کے پیشِ نظر  ایپ سازی کے معیاری ادارے ایپ مینٹ  نے اپنی اینڈرائڈ ایپ بنام ’صوم و صلاۃ – رمضان دو ہزار بیس‘ کا اپ ڈیٹ شدہ ورژن 2.0.14 متعارف کروادیا ہے۔


یہ بھی دیکھیے


صوم وصلاۃ ایک نہایت معلوماتی اور جامع ایپ ہے اور اس کے نمایاں مگر انتہائی مفید فیچرز یہ ہیں:

  • تمام نمازوں کے کسی بھی مقام کے لحاظ سے درست ترین اوقات
  • دنیا بھر کے دائمی سحر وافطار کے اوقات
  • آسان زکوۃ کیلکیولیٹر جس کے ذریعے آپ باآسانی ہر سال واجب زکوۃ کا نصاب معلوم کرسکتے ہیں
  • قران کریم
  • تسبیح
  • قبلے کی سمت کا تعین
  • دائمی ہجری کلینڈر
  • دوران نماز موبائل کو آٹو سائیلینٹ کرنے کی سہولت
  • یاد کرنے کے لیے بے شمار دعائیں اور وظائف

 

نیرنگ کو امید ہے کہ یہ ایپ – Saum-o-Salat – Ramadan 2020 – آپ کے لیے نہایت مفید ثابت ہوگی۔


صدقہ جاریہ سمجھ کر اس ایپ کو زیادہ سے زیادہ شیئر کرنے کی کوشش کیجیے


اس ایپ کو تمام اینڈرائڈ اسمارٹ فونز پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔


Saum-o-Salat