Smuggler Cat Escapes From High Security Sri Lankan Jail

سری لنکا: اسمگلر بلی سخت نگرانی والی جيل سے فرار

سری لنکا ميں پيش آنے والے ايک دلچسپ واقعے ميں منشيات کی اسمگلنگ ميں ملوث ايک بلی جيل سے فرار ہو گئی ہے۔ قيديوں کو منشيات فراہم کرتے وقت پکڑی جانے والی اس بلی کو انتہائی سخت نگرانی والی جيل ميں رکھا گيا تھا۔

سری لنکا کی انتہائی سخت نگرانی والی مرکزی جيل سے ايک بلی فرار ہو گئی ہے۔ سری لنکن ذرائع ابلاغ پر پير کو نشر کردہ رپورٹوں کے مطابق ‘ملزم بلی‘ کو دارالحکومت کولمبو کی وليکاڈا جيل ميں رکھا گيا تھا۔ فوری طور پر جيل حکام کا اس پيش رفت پر کوئی رد عمل سامنے نہيں آيا ہے۔

مذکورہ بلی کو پچھلے ہفتے کے دن قيديوں کو دو گرام ہيروئن، دو سم کارڈز اور ايک ميموری چپ پہنچاتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر ليا گيا تھا۔ پوليس کے مطابق يہ تمام اشياء پلاسٹک کی ايک تھيلی ميں اس کی گردن پر بندھی ہوئی تھيں۔ حراست کے بعد بلی کو جيل کے ايک خصوصی کمرے ميں رکھا گيا تھا۔


’خرگوش اپنے کانوں کو 270 درجے تک گھما کر سننے کی صلاحیت کے حامل ہوتے ہیں۔ کانوں کی حرکت اسے شکار بننے سے بچاتی ہے، مگر خرگوش کے کان رویے کا اظہار بھی کرتے ہیں۔ کھڑے کان بتاتے ہیں کہ وہ توجہ سے سن رہے ہیں اور جب ایک کان کھڑا ہو اور ایک بیٹھا ہو، تو اس کا مطلب ہے کہ خرگوش توجہ دیے بغیر سن رہا ہے۔ دونوں کان پشت پر جڑی حالت میں گرے ہوں، تو سکون کی علامت ہے۔ اسی حالت میں علیحدہ کان خوف کا اشارہ ہیں۔‘


پير تين اگست کو سری لنکا کے ارونا نامی اخبار ميں شائع ہونے والی رپورٹ ميں اس واقعے کی تفصيلات بيان کی گئيں ہيں۔ حاليہ دنوں ميں جيل حکام نے قيديوں کو منشيات، ٹيلی فون کے سم کارڈز اور ديگر ممنوعہ اشياء کی فراہمی کے بارے ميں خبردار کيا ہے۔ حکام کے بقول جيل کی ديواروں کے اوپر سے يہ چيزيں قيديوں تک پہنچائی جاتی ہيں اور ايسے واقعات بڑھ رہے ہيں۔

ايشيائی ملک سری لنکا ميں منشيات ايک مسئلہ ہے۔ خبر رساں ادارے اے ايف پی نے اپنی رپورٹوں ميں لکھا ہے کہ منشيات کی اسمگلنگ اور خريد و فروخت روکنے والے پوليس اہلکار اکثر اوقات خود ان چيزوں کے کاروبار ميں ملوث پائے جاتے ہيں۔ پچھلے ہفتے پوليس نے ايک باز کو پکڑا، جو کولمبو کے ايک نواحی علاقے ميں منشيات پہنچا رہا تھا۔