اہم ترین - جامِ جہاں نما - جولائی 26, 2020

شمالی شام ميں دھماکا، 8 افراد ہلاک ودیگر 19 زخمی

خانہ جنگی سے پہلے ہی تباہ حال شام ميں آج سبزيوں کی ايک مارکيٹ ميں دھماکے کے نتيجے ميں کم از کم آٹھ افراد ہلاک اور انيس ديگر زخمی ہو گئے ہیں۔

وائس آف جرمنی کے مطابق يہ دھماکا شام کے مشرقی علاقے راس العين کے سرحدی ديہات ميں ہوا جہاں ترکی کے حمايت يافتہ باغی سرگرم ہيں۔

ذرائع کے مطابق دھماکا ايک کار کی مدد سے کيا گيا جب کہ بعض دیگر ذرائع کے مطابق بم ايک موٹر سائيکل ميں نصب تھا۔

زخميوں ميں سے چند کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

ترک وزارت دفاع نے اس حملے کا الزام کرد باغيوں پر عائد کيا ہے۔

دمشق حکومت کا اس دھماکے پر فی الحال ردِّعمل سامنے نہيں آ سکا ہے۔