Tenders Translation Sample Urdu English

ترجمے کا نمونہ



ایک سرکاری ادارے کو درج ذیل پروجیکٹ کے لیے سربمہر پیشکشیں مطلوب ہیں

ریجنل آفس، شہر مشتری

 

علاقی دفتر برائے شہری خدمات، مشتری کو صفائی ستھرائی کے لیے سالانہ کنٹریکٹ کے تحت قومی ٹیکس نمبر کے حامل افراد یا ادارے کی سرکاری ملازمتوں کے قوانین سال 1962ء کی شرائط و ضوابط کے تحت سربمہر پیشکشیں مطلوب ہیں۔

 

شرائط:

  1. تمام لفافہ بند پیشکشیں سترہ مارچ، دوہزار ایک کو دن ایک بجے تک دفتر ہٰذا میں پہنچ جانی چاہییں۔ تمام سربمہر لفافے اُسی روز دوپہر ڈیڑھ بجے پیش کنندگان یا ان کے نمائندوں کے سامنے کھولی جائیں گی۔
  1. خواہش مند افراد یا اداروں کے نمائندے کسی بھی دن دفتری اوقات میں عمارت کا معائنہ کرنے کے ساتھ مزید معلومات لے سکتے ہیں۔
  1. پیش کنندگان کو مبلغ دس ہزار روپے قابلِ واپسی زرِضمانت پاکستان کے کسی بھی منظور شدہ بنک کے جاری کردہ ڈرافٹ کی شکل میں بنام زیرِدستخطی جمع کرانے ہوں گے۔ متعلقہ بینک ڈرافٹ پیشکش کھلنے کی تاریخ سے آئندہ 20 دنوں تک کے لیے مؤثر ہونا چاہیے۔
  1. پیش کنندگان اپنے قومی ٹیکس نمبر کے سرٹیفکیٹ کی نقل اظہارِدلچسپی کی پیشکش کے ساتھ منسلک کریں۔
  1. زیرِدفعہ 00 کے تحت مجاز شخصیت سرکاری ملازمتوں کے قوانین برائے 1985ء کے تحت کسی ایک یا تمام پیشکشوں کو مسترد کر سکتی ہے۔
  1. مندرج بالا کام کے معاوضے کی قابلِ ادائیگی رقم پر قانون کے مطابق انکم ٹیکس لاگو ہو گا۔
  1. صفائی کے لیے درکار تمام ضروری سامان جیسے تولییں، مختلف قسم کے صابن،بلیچ، فنائل اور جھاڑو وغیرہ پیش کنندہ کو خود خریدنا ہو گا۔
  1. اظہارِدلچسپی کے حامل افراد یا ادارے معلقہ شعبے میں موزوں اور اچھی شہرت کے حامل ہونے چاہییں۔
  1. سرکاری ملازمتوں کے قانون 00 برائے 1990ء کے تحت خواہش مند افراد یا ادارے اٹھارہ اپریل 2005ء تک دفترِہٰذا میں اپنا اندراج کرائیں۔

محمود احسان

ایڈیشنل فلاں/ چیئرمین کمیٹی برائے خریداری

ریجنل دفتر، شہر مشتری

فون نمبر:

فیکس: