Terrifying Holes in Mars & Sapient Life? Read in Urdu

مریخ کی سطح پر عجیب غار امکانی حیات کا مسکن؟

ناسا نے سیارہ مریخ کی ایک تازہ ترین تصویر جاری کی ہے جس میں اس پٗراسرار سرخ دنیا کی سطح پر آتش فشاں کے دہانے سے ملتاجلتا ایک سوراخ واضح ہے جب کہ اس امیج کے ساتھ امریکی خلائی ادارے کی جانب سے لگائی گئی کیپشن میں درج ہے کہ اس سوراخ میں ممکنہ طور پر حیات کسی نہ کسی شکل میں موجود ہوسکتی ہے تاہم اس زندگی کی تلاش کے لیے کسی روبوٹ یا انسان کو اس سوراخ میں اترنا ہوگا۔


Credit – NASA



ناسا کے ماہرین کے مطابق چوں کہ اس نوعیت کے غارنما ماحول میں سورج کی تیز اور مضر شعاعیں داخل نہیں ہوتیں اس لیے اس بات کے بہت زیادہ امکانات ہیں کہ یہاں زندگی کسی نہ کسی شکل میں ابھی بھی موجود ہو۔


یہ تصویر یکم مارچ 2020ء کے روز ناسا کے تحقیقاتی روبوٹ نے ارسال کی ہے۔ ناسا کے مطابق اس سوراخ کا قطر 35 میٹر ہے جب کہ اس کی گہرائی بیس میٹر تک ہو سکتی ہے۔

دل چسپ بات یہ ہے کہ سیارہ مریخ پر زندگی کی تلاش کے لیے ناسا کا ایک تحقیقاتی روبوٹ 18 فروری، 2021ء کو وہاں اترنے والا ہے؛ تاہم سابقہ تحقیاتی مشنز کے برعکس اس مشن میں ایک نہایت جدید ہیلی کاپٹر بھی شامل ہے جو نہ صرف اس سوراخ کے اوپر پرواز کرنے بلکہ مزید تحقیق کے لیے اس کے اندر اترنے کے بھی قابل ہے جس سے نہایت ناقابلِ یقین معلومات حاصل ہوسکتی ہیں۔