Trump to Ban Tik Tok in US

امریکا میں ٹک ٹاک ایپ بند کر دیں گے، ڈونالڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ چینی ویڈیو ایپ ٹک ٹاک پر پابندی لگا دیں گے۔

وائس آف جرمنی کے مطابق ٹرمپ نے کہا کہ امریکی صارفین اس ایپ کا استعمال نہیں کر سکیں گے۔

ٹرمپ کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایسی خبریں گردش کر رہی ہیں کہ مائیکروسافٹ اس چینی ایپ کو خریدنے میں دل چسپی رکھتی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق کسی ممکنہ ڈیل کے لیے ٹک ٹاک کی مالک چینی کمپنی ’بائٹ ڈانس‘ اور مائیکروسافٹ کے مابین مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔

سن دو ہزار سات میں لانچ کی گئی یہ ایپ دنیا بھر کی طرح امریکی نوجوانوں میں انتہائی مقبول ہو چکی ہے۔