Two Headed Cobra Found in India Read in Urdu

بھارتی صوبے بنگال میں دو منہ کا نایاب کوبرا نکل آیا

بھارت میں ایک نایاب دو منہ والا مگر سخت زہریلا کوبرا ملا ہے جسے مقامی لوگ پُراسرار مخلوق قرار دے رہے ہیں۔  مؤقر امریکی ٹی وی فوکس نیوز نے بھارتی محکمۂ جنگلی حیات کے حوالے سے بتایا کہ بھارتی صوبے بنگال کے مدناپور نامی شہر سے ایک نایاب مگر انتہائی زہریلا کوبرا سانپ ملا ہے جس کے دو منہ ہیں تاہم مقامی توہم پرست ہندوؤں نے سانپ کو سرکاری تحویل میں دینے سے انکار کر دیا ہے کیوں کہ وہاں سانپوں کو ’مقدس دیوتا‘ سجھ کر ان کی پوجا کی جاتی ہے۔ بھارتی محکمہ جنگلی حیات کے ایک مقامی اہل کار نے اے این آئی کو بتایا کہ اس سانپ کا وجود قطعاً کوئی پُراسرار امر نہیں کیوں کہ انسان اور دیگر جانور بھی ایک سے زیادہ اعضاء کے ساتھ پیدا ہوتے دیکھے گئے ہیں۔ اہل کار کے مطابق اگر اس سانپ کو درست ماحول میں رکھا جائے تو اس کی عمر میں کافی اضافہ ہوسکتا ہے۔